• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایچ ایف کا ہاکی پریمیئر لیگ کے انعقاد پر غور

شائع September 23, 2015
۔—بشکریہ پی ایچ ایف۔
۔—بشکریہ پی ایچ ایف۔

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہی طرح پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) بھی رواں سال کے اختتام تک ہاکی پریمیئر لیگ کے انعقاد کے بارے غور کررہا ہے۔

پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز احمد کے مطابق فی الحال فیڈریشن کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس موقع پر کچھ ٹھوس کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے منگل کے روز کہا کہ 'اس موقع پر میں آپ کو مزید تفصیلات فراہم نہیں کرسکتا تاہم ہم اس ٹورنامنٹ کو آئندہ 90 روز کے اندر کروانے کی کوشش کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہاکی کو بہتر بنانے کے لیے پی ایچ ایف کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور نوجوانوں کے لیے ہمیں کچھ خاص کرنا ہوگا ورنہ ہاکی کون کھیلے گا؟ اگر اس شعبے میں کوئی مستقبل ہی نہیں کو اسے کوئی نہیں کھیلے گا۔'

انہوں نے بتایا کہ لیگ کے پیچھے مقصد نوجوانوں کو ہاکی کی جانب راغب کرنا ہے۔

اس سوال پر کہ کیا پی ایچ ایف غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اس لیگ میں شرکت کی دعوت دے گا، شہباز نے کہا کہ 'جیسے پہلے میں نے کہا کہ ابھی چیزیں ابتدائی مراحل میں ہیں۔ تاہم آئندہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں تصویر صاف ہوجائے گی۔'

دوسری جانب سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ اور جونیئر ایشیا کپ کے لیے جونیئرز کے لیے کیمپ کا انعقاد 28 ستمبر کو آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔

کیمپ کا اختتام پانچ اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم ملائشیا کے لیے روانہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024