• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مناسک حج کا آغاز، عازمین منیٰ پہنچنا شروع

شائع September 22, 2015
عازمین حج خانہ کعبہ کو چھو رہے ہیں — اے ایف پی فائل فوٹو
عازمین حج خانہ کعبہ کو چھو رہے ہیں — اے ایف پی فائل فوٹو

مکہ : مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آج سے آغاز ہوگیا ہے اور لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے لاکھوں عازمین حج منیٰ پہنچ گئے۔

منگل کو نماز فجر کے بعد عازمین حج نے منیٰ کا رخ کیا جہاں خیموں کا شہر آباد ہوگیا ہے۔

عازمین حج رات بھر منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے۔

کل نماز فجر کی ادائیگی اور سورج نکلنے کے بعد عازمین میدان عرفات کا رخ کریں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔

عازمین حج مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔

عرفات میں دن بھر قیام اور سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام کی اگلی منزل مزدلفہ ہوگی جہاں وہ مغرب اور عشاءکی نمازیں پڑھیں گے اور رات بھر قیام کریں گے۔

جمعرات کو نماز فجر کے بعد حجاج کرام منیٰ روانہ ہوں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، جس کے بعد قربانی اور بال کٹو کر احرام کھول دیں گے۔

جمعہ کو مناسک حج کے چوتھے روز حجاج کرام تینوں شیاطین کو کنکریں ماریں گے اور واپس منیٰ آجائیں گے۔

ہفتے کو بھی تینوں شیاطین کو کنکریاں ماری جائیں گی جس کے ساتھ ہی مناسک حج پورے ہوجائیں گے اور حجاج کرام مکہ المکرمہ جاکر طواف الوداع کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Sep 23, 2015 08:53am
pleASE CHECK THE FOTOGRAPH AND PICTURE http://www.suchtv.pk/urdu/world/item/23340-pilgrims-mass-in-makkah.html

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024