• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رونالڈو نے انسانی خدمت کی نئی مثال قائم کردی

شائع September 22, 2015

`

No te pierdas las imágenes de Zied saltando al terreno de juego con Cristiano Ronaldo! ⚽Don't miss this video of Zied's special day, when he walked out with Cristiano Ronaldo! ⚽#HalaMadrid

Posted by Real Madrid C.F. on Sunday, September 20, 2015
`

دنیا بھر میں امدادی اور فلاحی کاموں کیلئے مشہور فٹبال پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رانولڈو نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی۔

رونالڈو بچے کے ساتھ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے. فوٹو اے ایف پی
رونالڈو بچے کے ساتھ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے. فوٹو اے ایف پی

گزشتہ دنوں ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر گراناڈا کے خلاف میچ سے قبل یورپ میں آںے والے شامی پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک شامی بچے زید کا ہاتھ تھامے میدان میں اترے۔

دراصل رواں ماہ کے آغاز میں یورپ میں آںے والے شامی پناہ گزیں اسامہ اور ان کے بیٹے زید کے ساتھ یوکرین کی ایک صحافی نے نارواں سلوک رکھتے ہوئے ان کو گرا دیا تھا جس کے باعث وہ بچے سمیت منہ کے بل گر گئے تھے۔

اس کے علاوہ پھر انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی فوٹیج بناتے ہوئے ایک بچی کو ٹانگ ارا کر گرانے کی کوشش کی تھی جس کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سطح پر اس واقعے پر کافی احتجاج کیا گیا۔

یوکرین کی اس صحافی کو معافی مانگنے کے باوجود واقعے کے فوراً بعد نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔

عالمی سطح پر اس واقعے پر جہاں احتجاج کیا گیا وہیں اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے اس خاندان سمیت تمام شامی پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اس خاندان کو گراناڈا کے خلاف میچ میں بطور مہمان خصوصی طلب کیا۔

جب میچ شروع ہوا تو بچے کو اس کے سب سے پسندیدہ فٹبالر اور شہرہ آفاق اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ میدان میں اتارا گیا جس کو شائقین نے کافی سراہا۔

بچے کے والد اسامہ کو اسپین کے ایک کلب نے نوکری دینے کے ساتھ ساتھ رہائش بھی فراہم کردی ہے اور جلد ان کا پورا خاندان اسپین منتقل ہو جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

anees Sep 22, 2015 04:39pm
bravo :)

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024