• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلدیاتی الیکشن: سندھ، پنجاب میں تقرریوں، تبادلوں پر پابندی

شائع September 21, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد:بلدیاتی الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پنجاب اور سندھ میں سرکاری افسروں کی تعیناتی اور تبادلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے پیر کو یہاں بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ یہ پابندی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے لگائی گئی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اب تک کمیشن کو الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ضرورت محسوس کرنے پر مخصوص اضلاع میں رینجرز تعینات کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے عہدے داروں کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز، اعلی پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔

یعقوب نے بتایا کہ اجلاس کے شرکا نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی اور اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے دونوں صوبوں کے پولیس سربراہان سے ریٹرننگ افسران اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران کی سیکیورٹی یقینی بنانے کو بھی کہا۔

یعقوب نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کو یقین دلایا کہ پولیس الیکشن کے دوران غیر جانبدار رہے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ میں دو مرحلوں (31 اکتوبر اور 19 نومبر) میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس مقصد کیلئے ضلعی ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ رئٹرننگ افسر مقرر کر دیے ہیں۔

ان افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ قوانین کے تحت غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کریں.

پارٹی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا پر سیاسی پارٹیوں کو دی جانے والی کوریج پر نظر رکھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024