• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اگر آپ کسی لفٹ میں پھنس جائیں تو؟

شائع October 1, 2015 اپ ڈیٹ October 2, 2015
لفٹ میں پھنس جانے کے بعد پرسکون رہنا چاہیے اور چند نکات پر عمل کر کے آپ زحمت سے بچ سکتے ہیں.
لفٹ میں پھنس جانے کے بعد پرسکون رہنا چاہیے اور چند نکات پر عمل کر کے آپ زحمت سے بچ سکتے ہیں.

اس وقت آپ کیا کریں گے جب آپ اکیلے یا کسی اور کے ساتھ لفٹ میں پھنس جائیں؟

مشورہ: پرسکون رہنا ہی کسی لفٹ میں پھنس جانے کی صورت میں باہر نکلنے کی کنجی ہے، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اس صورتحال کے بارے میں آپ کے زیرغور آنی چاہیئں۔

  • اگر بجلی غائب ہوجائے تو روشنی کا کوئی ذریعہ جیسے ٹارچ، موبائل فون لائٹ یا اسمارٹ فون میں ٹارچ ایپ کو تلاش کریں، یہ ہلکی سی جگمگاہٹ آپ کو یہ جاننے میں مدد دے گی کہ آپ کس کے ساتھ ہیں اور کنٹرول پینل کہاں ہے۔

  • فوری طور پر اسپیکر یا فون کی علامت بنے بٹن کو دبائیں، اگر آپ کو دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں مل رہا تو کسی ایمرجنسی نمبر یا کسی ایسے فرد کو فون کریں جو اس جگہ موجود ہو۔

  • یہ آپ کے موبائل فون سگنل اور بیٹری پر منحصر ہے تاہم فون کرنے کی کوشش کریں اور اگر ایسا نہ ہوسکے، خاص طور پر کم سگنلز کی وجہ سے، تو متعدد افراد کو ایس ایم ایس ارسال کردیں جو ہوسکتا ہے کہ آپ کی مدد کرسکیں۔

  • اگر آپ کو وائی فائی سگنل مل سکیں تو آپ اپنے کسی واقف کو ای میل بھیجنے کی کوشش کریں بلکہ مدد کے لیے اپنے پورے دفتر کو بھی ای میل کرنے سے مت ہچکچائیں، مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی ای میل کا عنوان ایمرجنسی کا اشارہ دیتا ہو۔

  • اگر کمیونیکشن کے تمام تر ذرائع ناکام ہوجائیں تو لفٹ کے دروازے کو زور زور سے بجا کر لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کریں، اگر آپ کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں پھنسے ہوئے ہیں تو باری باری ہر فرد یہ کام کریں تاکہ زیادہ توانائی صرف نہ ہو۔

  • کبھی بھی لفٹ کی چھت پر بنے ایمرجنسی دروازے سے نکلنے کی کوشش نہ کریں۔

  • اگر لفٹ کے پینل میں موجود کسی بھی بٹن سے دروازہ نہیں کھل رہا تو مدد آنے تک انتظار کریں۔

  • لفٹ کا وہ خلا جو دو منزلوں اور دروازے کے درمیان آتا ہے، اس سے نکلنے کی کوشش کبھی بھی نہ کریں، تاہم اگر کوئی ماہر اس حوالے سے رہنمائی کے لیے موجود ہو، اور انہوں نے لفٹ کو اس کی جگہ پر لاک کر دیا ہو، تو ایسا کیا بھی جا سکتا ہے.

اگر زیادہ وقت کے لیے لفٹ میں پھنس جائیں۔

  • بہت زیادہ کوشش مت کریں بلکہ اپنی توانائی کو جس حد تک ہوسکتا ہے بچا کر رکھیں کیونکہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ یہ صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔

  • اگر کپڑے تنگ ہیں تو انہیں ڈھیلا کرنے کی کوشش کریں اور اگر موسم گرم ہو تو بھاری ملبوسات جیسے کوٹ یا شال وغیرہ کو اتار دیں۔

  • اپنے فون کی بیٹری کو بچا کر رکھیں۔

  • اگر بیٹھ سکیں تو لفٹ کے فرش پر بیٹھ جائیں۔

  • اونچی ہیل یا تنگ جوتوں کو اتار دیں۔

  • اگر آپ کے پاس پانی یا کچھ کھانے کے لیے ہے تو اسے اس وقت تک سنبھال کر رکھیں جب تک ان کی ضرورت نہ ہو یا کسی ایسے فرد کے ساتھ شیئر کریں جو کسی بیماری کا شکار ہو۔

  • اپنے اردگرد موجود افراد سے بات چیت کریں کیونکہ خاموشی زیادہ پریشان کن ہوتی ہے.

  • اپنے ساتھ موجود لوگوں سے پوچھیں کہ انہیں کوئی بیماری یا طبی مسئلہ لاحق تو نہیں، تاکہ آپ ان کی مدد کر سکیں.

  • اگر آپ یا آپ کے ساتھ موجود کوئی شخص تنگ جگہوں سے خوف (کلاسٹرو فوبیا) محسوس کرتا ہے تو اسے پرسکون کرنے کی کوشش کریں مگر انہیں گھیرنے سے پرہیز کریں.

اگر آپ کی لفٹ تیزی سے نیچے گر رہی ہو تو؟

مشورہ : جدید لفٹیں بہت کم ہی نیچے گرتی ہیں کیونکہ ان میں اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے کئی حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ مگر پرانی ٹیکنالوجی یا لفٹ کی مرمت نہ ہونے کی صورت میں ایسا ہو سکتا ہے، مگر پھر بھی یہ کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔

لفٹ کے نیچے گرنے کی صورت میں کسی قسم کا نقصان نہ ہونا تو معجزے سے ہی ممکن ہے تاہم خود کو زیادہ زخمی ہونے سے بچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے یہ نکات یاد رکھیں:

  • کمر کے بل فرش پر لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھوں کو اپنے پہلوﺅں پر جبکہ دونوں پیروں کو جوڑ لیں۔

  • اگر آپ فرش پر لیٹ نہیں سکتے تو اپنے جسم کے سب سے بھاری حصے کے بل فرش پر ٹک جائیں۔

  • لفٹ کے فرش پر ٹکرانے سے ایک لمحہ قبل چھلانگ مت لگائیں کیونکہ اس سے آپ زیادہ زخمی ہو سکتے ہیں۔

  • کبھی بھی لفٹ کی سائیڈ کو تھام کر مت کھڑے ہوں کیونکہ اس سے آپ فرش سے اچھل جائیں گے.

  • چھت سے مت لٹکیں۔

  • کسی دوسرے شخص کے اوپر نہ چڑھیں۔

  • اپنے سر کو ہاتھوں سے ڈھانپ کر تحفظ دیں اور سینے کے قریب لے جائیں۔

  • لفٹ گرنے کے دوران اپنے پاس اشیاء کو نہ پکڑیں یا خود کو بچانے کے لیے استعمال نہ کریں. ایسی اشیاء جیسے قلم یا دیگر تیز نوک والی چیزیں جسم کو زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

  • جتنا ہو سکے درمیان سے دور ہو کر کھڑے ہوں کیونکہ نیچے گرنے پر سب سے زیادہ قوت بیچ میں محسوس ہوگی.

یاد رکھیں کہ اگر آپ کے پاس سیڑھیاں استعمال کرنے کا آپشن ہے تو اس کو اپنائیں کیونکہ یہ صحت کے لیے فائدہ مند اور محفوظ ہوتا ہے خاص طور پر تب جب لفٹ دیکھنے میں مرمت شدہ نہ محسوس ہو رہی ہو.

یہ مضمون ڈان اخبار کے سنڈے میگزین میں 20 ستمبر 2015 کو شائع ہوا.

نوربرٹ المیڈا

نوربرٹ المیڈا سلامتی اور تحفظ کے ماہر ہیں. ان کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: norbalm@. ویب سائٹ www.norbalm.com

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Faisal Hussain Oct 01, 2015 05:08pm
Informative, keep it up bro.
نجیب احمد سنگھیڑہ Oct 01, 2015 09:40pm
معلوماتی اینڈ فرسٹ ایڈ سے بھرپور بلاگ ہے۔ بہرحال لفٹ میں پھنسنے کی خبریں میری نظر میں ابھی تک کوئی نہیں آئی اور نہ ہی لفٹ جام کرنا بطور دہشتگردی کے استعمال ہوا ہے۔ جنرل نالج اچھا ہے اور یہ خدانخواستہ ناگہانی صورتحال میں اہم مدد دے سکتا ہے۔ ھسپتالوں میں زیادہ تر لفٹیں ہوتی ہیں اور ان میں بھی لفٹ مشین اپریٹر سٹول رکھ کر بیٹھتا ہے اور ڈرائیو کرتا ہے۔ میں سیڑھیاں ہی زیادہ استعمال کرتا ہوں اور سپیڈ کے ساتھ کر لیتا ہوں باوجود سموکر ہونے کے۔ سیڑھیاں استعمال کرنے کا ایک نفسی فائدہ بھی ہر ایک کو پہنچتا ہے اور یہ فائدہ ہے بقول ملکہ پکھراج “ابھی تو میں جوان ہوں ۔۔۔۔ “ :)

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024