• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

کشمیر: ہندوستانی فائرنگ سے پاکستانی کشمیر میں لڑکی ہلاک

شائع June 19, 2013

سولہ جنوری دوہزارتیرہ کو حاصل شدہ اس تصویر میں ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ساتھ نصب باڑ کے پاس گشت کررہے ہیں۔ رائٹرز تصویر
سولہ جنوری دوہزارتیرہ کو حاصل شدہ اس تصویر میں ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ساتھ نصب باڑ کے پاس گشت کررہے ہیں۔ رائٹرز تصویر

اسلام آباد: پاکستانی آفیشلز کے مطابق، بدھ کے روز متنازعہ کشمیر کی سرحد پر ہندوستانی افواج کی فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔

اسلام آباد سے 65 کلومیٹر مشرق میں ضلع راولا کوٹ میں لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) کے پاکستانی کشمیر میں یہ واقعہ پیش آیا۔

' ہندوستانی فوجیوں نے چھوٹے ہتھیار اور آرٹلری سے بٹل کے علاقے میں  فائرنگ کی جس سے ایک دس سالہ بچی ہلاک اور اس کی ماں زخمی ہوگئی،' ایک سینیئر آفیشل نے اے ایف پی کو بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے جواب میں پاکستانی افواج نے بھی فائرنگ کی اور مقامی آفیشل سہیل اعظم نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی کی طرفسے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ایک گھر میں گرا جس کے ٹکڑے سے بچی کی ہلاکت ہوئی۔

مقامی رہائشی امتیاز احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کے گھر کے دو افراد ہندوستانی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

منگل کے روز ہندوستانی افواج کی جانب سے کوٹلی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک پیسنٹھ سالہ خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025