• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مری میں 20 سال بعد سینما تیار

شائع September 20, 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

مری کے رہائشی اور وہاں کے خوبصورت نظاروں کو دیکھنے کے لیے پہنچنے والے سیاحوں کے لیے 20 سال بعد ہل اسٹیشن میں سینما کھولا جارہا ہے۔

توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ سینما عید الاضحٰی کے موقع پر کھولا جائے گا جبکہ سنی پیکس چین کا یہ نواں سینما ہوگا۔ اس سے قبل کراچی لاہور فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں سنی پیکس سینما موجود ہیں۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

سنی پیکس کے جنرل مینیجر محسن یاسین نے بتایا کہ مری کا آخری سینما دو دہائیوں قبل بند ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مری میں بڑی تعداد میں لوگ وہاں کی خوبصورتی دیکھنے جاتے ہیں تاہم رات میں ان کے پاس زیادہ کچھ کرنے کو نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے ہم نے وہاں سینما کھولا ہے۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

سینما میں ایک اسکرین ہوگی جبکہ اس میں 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ ڈالبی 7.1 سراؤنڈ ساؤنڈ سسٹم سے لیس ہوگا۔

جی ایم نے بتایا کہ ہمیں مری میں کو مقام ملا وہاں صرف ایک ہی اسکرین لگائی جاسکتی ہے اسی وجہ سے ملٹی پلیکس تعمیر نہیں کیا جارہا۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے رواں سال مری میں تھری ڈی سینما کی تعمیر کا اعلان کیا تھا تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا یا نہیں۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

سنی پیکس سینما آئندہ آنے والے سال اسلام آباد کے صفا مال، حیدرآباد کے اوٹومن روڈ، گجرات، سیالکوٹ اور ملتان میں بھی تعمیر کیے جائیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 21, 2015 07:24am
It is ok - do they recruit enough staff for security? We must not hear a bomb blast by terrorists in cinema after some time when ciepx is full with audience.
MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 21, 2015 07:30am
Moreover, there is trend of making cinema houses with small halls all over the world. It would have been much better if they had constructed three halls of 100 seats each or six halls of 50 seats each in one cinema house.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024