• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیرستان: فضائی کارروائی میں 22 ہلاک

شائع September 19, 2015
پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹروں نے تحصیل سروکئی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے — فائل فوٹو
پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹروں نے تحصیل سروکئی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے — فائل فوٹو

ڈیرہ اسمٰعیل خان: وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں مبینہ دہشت گردوں اور شہریوں سمیت 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے تحصیل سروکئی میں کنڈی گھر، زیارت زئے اور درماندی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈی گھر میں محسود طالبان (خان گروپ) کے کیمپ پر حملے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوئے۔

مقامی افراد نے ڈان کو بتایا ہے کہ زیارت زئے کے علاقے میں مبینہ دہشت گرد عبدالمنان محسود کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین، 4 لڑکیاں اور 2 لڑکے ہلاک ہوگئے۔

ایک گھر کو درماندی کے علاقے میں بھی فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، جس میں دو کم سن بچے زخمی ہوگئے۔

اس حملے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کو طبی امداد کے لئے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے زخمی بچے کو ٹانک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 'دہشتگرد' ہلاک

جمعیت علماء اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی جماالدین نے شہریوں کی ہلاکت پر فضائی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں معصوم شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا میں آنے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تاہم اس ڈرون حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad junaid Sep 19, 2015 10:45am
Dawn news is amazing. I reallly like it, its really fast and gave athentic information.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024