• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

'مشرف کو زرداری کے خلاف بیان دینا زیب نہیں دیتا'

شائع September 18, 2015
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ—آن لائن فائل فوٹو۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ—آن لائن فائل فوٹو۔

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے بیان پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کوئی جرم ثابت ہوئے بغیر گیارہ سال جیل میں گزارے، پرویز مشرف آدھا دن بھی اتنی مشکلات برداشت کرکے دکھائیں۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران پرویز مشرف نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف علی زرداری پر جیل میں کبھی تشدد نہیں کیا گیا اور انہوں نے جیل کا اپنا زیادہ وقت کراچی کے ایک ہسپتال میں گزارا۔

انٹرویو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ فوجی سربراہ کی تبدیلی سے 'سب کچھ رائیگاں چلا جائے گا'۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت سے فرار ہونے والے پرویز مشرف کو آصف زرداری کے خلاف بیان دینا زیب نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے ڈرائیور کو اسپتال کے لیے گاڑی بھگانے کا بزدلانہ اقدام اٹھایا تھا۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے کوئی جرم ثابت ہوئے بغیر گیارہ سال جیل میں گزارے، آصف زرداری پر دوران حراست تشدد کیا گیا اور زبان کاٹی گئی۔

قائد حزب اختلاف کے مطابق آصف زرداری کو ایک دہائی تک اپنے خاندان اور بچوں سے ملنے نہیں دیا گیا، زرداری کے خلاف بیان دینے کے بجائے پرویز مشرف آدھا دن بھی اتنی مشکلات برداشت کرکے دکھائیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 18, 2015 10:32pm
WHAT HAPPENED TO TREASON CASE ?

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024