• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 'دہشتگرد' ہلاک

شائع September 18, 2015
جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں امریکی ڈرون سے 2 میزائل داغے گئے—۔فائل فوٹو/ اے پی
جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں امریکی ڈرون سے 2 میزائل داغے گئے—۔فائل فوٹو/ اے پی

اسلام آباد: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی ایجنسی جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں امریکی ڈرون سے 2 میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا.

تاحال ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی.

یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

2003 کے فوجی آپریشن سے قبل جنوبی وزیرستان ایک پرسکون علاقہ ہوا کرتا تھا، تاہم فوجی آپریشن اور تواتر سے ہونے وانے ڈرون حملوں کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال نہایت مخدوش رہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اسی علاقے میں جنم لیا جبکہ پاکستان کی اکثر کالعدم تنظیموں کا مرکز بھی یہ علاقہ رہا ہے۔

اکتوبر 2009 میں پاک فوج نے یہاں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saajid Kamal Sep 18, 2015 10:06pm
ڈرون حملے شدت پسندوں اور درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف ایک موثر ہتھیار ہے۔ یاد رہے کہ افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو شدت پسندوں کالعدم تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈرون حملے کا نشانہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی دہشتگرد وں کے ٹھکانے پر تھا جسکے نتیجے میں کم از کم 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا ۔ ماضی میں ڈرون حملوں کی بدولت، دہشتگردوں کے کئی اعلیٰ سطح کے کمانڈر اور رہنماؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈرون حملوں کا ہدف دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ اسلام ایک اسلامی معاشرے میں ہر کسی کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ ارشاد باری تعالی ہے:"جس نے بھی کسی جان کو بغیر کسی جان کے بدلے یا زمین میں فساد کے بغیر قتل کیا تو اس نے گویا کہ پوری نوع انسانی کو قتل کیا۔" دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ جو لوگ دہشتگرد وں کی حمایت کرتے ہیں انکو جان لینا چاہۓ کہ خوارج کی طرفداری قطعا جائز نہیں۔کیا یہ مسلمان ہیں جنکو اسلامی قوانین کی واقفیت نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024