• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دنیا کا سب سے قیمتی ہیرا

شائع September 18, 2015
بلیو مون ڈائمنڈ — اے پی فوٹو
بلیو مون ڈائمنڈ — اے پی فوٹو

نیویارک : ایک بے داغ نیلا ہیرا جو نیلامی کے بعد دنیا کا سب سے مہنگا پتھر بننے کا ریکارڈ اپنے نام کرلے گا۔

اپنے رنگ اور نایاب ہونے کے باعث اسے بلیو مون ڈائمنڈ کا نام دیا گیا ہے اور 12.03 قیراط کے اس قیمتی پتھر کو ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرز کے عوض نیلام کیے جانے کا امکان ہے۔

قیمتی پتھروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی حیرت انگیز شفافیت اور سمندری نیلا رنگ اسے دنیا کے نایاب ترین ہیروں میں سے ایک بناتا ہے۔

ان کوتوقع ہے کہ رواں سال نومبر میں جب اسے نیلام کے لیے پیش کیا جائے گا تو یہ 55 ملین ڈالرز میں فروخت ہوجائے گا۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اس طرح یہ 2010 میں چار کروڑ 61 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہونے والے ایک گلابی ہیرے کا ریکارڈ توڑ کر سب سے مہنگا پتھر بن جائے گا۔

اس ہیرے کو جنوری 2014 میں جنوبی افریقہ کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔

خام حالت میں یہ لگ بھگ 30 قیراط کا تھا جسے ایک ڈائمنڈ کمپنی کورا انٹرنیشنل نے 25.6 ملین ڈالرز کے عوض خریدا۔

اس کمپنی نے چھ ماہ تک اس کی تراش خراش اور پالش کی جسکے بعد یہ 12.03 قیراط کے ساتھ دنیا کے چند بڑے ہیروں میں سے ایک ہے۔

اس وقت یہ پیرا نمائش کے لیے لاس اینجلس کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں رکھا گیا ہے اور اسے نومبر میں جنیوا میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024