• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نکاح پر نکاح کیس: میرا کی ضمانت منظور

شائع September 17, 2015
میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمٰن نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمٰن نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

لاہور: لاہور کی ایک مقامی عدالت نے نکاح پر نکاح کے مقدمے میں فلم اداکارہ میرا کی ضمانت منظور کرلی ہے.

میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمٰن نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے، ان کا موقف ہے کہ میرا نے ان کے نکاح میں ہونے کے باوجود کپتان نوید کے ساتھ شادی کی۔

سیشن کورٹ میں جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اداکارہ میرا عدالت میں موجود نہ تھیں، جس پرفاضل جج نے انہیں پیش ہونے کے لیے صبح 11 بجے تک مہلت دی.

بعد ازاں سماعت کے دوران میرا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کا مدعی عتیق الرحمٰن جعلی نکاح نامے کے ذریعے ان کی موکلہ کو بلیک میل کر رہا ہے اور یہ ساری مہم متعدد سول ایوارڈز یافتہ اداکارہ کوبدنام کرنے کی ایک سازش ہے.

اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کی ضمانت منظور کی جائے.

عدالت نے حکم دیا کہ 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے تک میرا کمرہ عدالت سے باہر نہیں جاسکتیں تاہم کچھ دیر بعد اداکارہ نے مچلکے جمع کرادیئے.

جس پر عدالت نے میرا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی.

مزید پڑھیں:میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے کہ رواں برس 31 جولائی کو عدالت نے متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود حاضر نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

میرا اور عتیق الرحمٰن کے درمیان جاری تنازع کے بعد میرا نے اس بات کی تردید کی تھی کہ انہوں نےعتیق سے شادی کی ہے۔

عتیق نے میرا پر قتل کرنے کی دھمکیوں اور گھر سے سامان چوری کرنے جیسے الزامات بھی لگائے، دوسری جانب میرا نے بھی عتیق پر ان کو قتل کرنے کے الزامات لگائے۔

میرا اور نوید کی شادی کی خبروں کے دوران بھی عتیق نے میڈیا پر آکر میرا پر الزام لگایا تھا کہ وہ اب بھی ان کے ساتھ نکاح میں ہیں جس کے باعث وہ یہ نکاح نہیں کر سکتیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dr.Afzaal Malik Sep 17, 2015 08:58pm
لگتا ہے ڈان اردو والے میرا کے بارے میں کچھ بھی سننا پسند نہیں کرتے۔ تبھی تمام تبصرے روک رکھے ہیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024