• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شیخوپورہ: مقابلے میں 6 مبینہ'دہشت گرد'ہلاک

شائع September 15, 2015
مقابلے میں اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے ۔۔۔ فائل فوٹو
مقابلے میں اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے ۔۔۔ فائل فوٹو

شیخوپورہ : پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں مبینہ مقابلے میں 6 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شیخو پرہ کے علاقے مانا والہ میں پولیس سے مبینہ مقابلے دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور پولیس کے اہلکاروں نے رات گئے مانوالہ کے نواحی علاقے لاگراں میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہاں موجود 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مبینہ طور پر دو فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے ہوئے حساس ادارے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جبکہ مقابلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے دوران دو مبینہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

مقابلے میں پولیس یا حساس ادارے کے اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے اور کوئی بھی اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی نہیں ہوا.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 15, 2015 10:45am
مقابلے میں پولیس یا حساس ادارے کے اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے اور کوئی بھی اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی نہیں ہوا.دہشت گردوں نے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے ہوئے حساس ادارے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024