• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

'ہاکی کھیلنا ہے تو پاکستان معافی مانگے'

شائع September 14, 2015
پاکستانی کھلاڑیوں نے جشن مناتے ہوئے شرٹ اتار کر شائقین کی جانب نازیبا اشارے کیے تھے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستانی کھلاڑیوں نے جشن مناتے ہوئے شرٹ اتار کر شائقین کی جانب نازیبا اشارے کیے تھے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

نئی دہلی: ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہندوستان میں جا کر کھییلنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے گزشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھوبھنیشور میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے ہندوستان کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستانی ٹیم کی فتح پر اسٹیڈیم میں موجود ہندوستانی شائقین پر سکتہ طاری ہو گیا تھا جبکہ اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کیا۔

لیکن اصل تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب فتح کا جشن مناتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس اتار کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب لہرائیں جبکہ ایک دو کھلاڑیوں کی جانب سے صحافیوں اور تماشائیوں کی طرف نازیبا اشارے کیے گئے۔

پاکستانی ٹیم کے اس رویے پر عالمی ہاکی تنظیم ایف آئی ایچ نے بھی سرزنش کی تھی جس پر پاکستانی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے معافی مانگ لی تھی۔

پیر کو ہاکی انڈیا لیگ 2015 کی لانچ کے موقع پر نریندر بترا نے کہا کہ جب تک پاکستانی ہاکی فیڈریشن اس واقعے پر معافی نہیں مانگتی، اس وقت تک وہ ہاکی انڈیا لیگ میں شرکت نہیں کر سکتے، ابھی تک اس سلسلے میں پی ایچ ایف نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی صورتحال بھی ایسی نہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کو کھیلنے کی اجازت دی جائے، پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں بہتری کی ضرورت ہے اور ہمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے سے قبل ہندوستانی حکومت سے اجازت لینی ہو گی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ہندوستان نے پاکستانی کھلاڑیوں پر کھیل کے دروازے بند کیے ہوں بلکہ اس سے قبل کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر لیگ میں شرکت کے دروزے بند کر دیے گئے۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ سیاسی صورتحال کو ڈھال بنا کر پاکستان سے رواں سال دسمبر میں شیڈول کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کیلئے مختلف بہانے بنا رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں سیریز کے انعقاد کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Faisal Hussain Sep 14, 2015 05:03pm
Don't be sorry. If they do the same thing and don't give apology, why us? They think that every thing is fine for them but when our players do any thing which always be a reaction, all the rules and regulation will impose on us. So don't be sorry and play with others. Whole world is available except India.
Ali Sep 14, 2015 10:32pm
It's time that Pak take a stand and let the Indian knows that they are not welcomed in PAK either for hockey. Same restrictions should be applied to them whenever they apply any restriction on us. It seems that Indian are suffering superior complexity for no reason. Pakistani people should not look for India for sports. Infect it should play sports with Turkey, China, Iran, and former Russian states where people are much healthier and do process great sportsmanship spirit.
Vicky Sep 15, 2015 12:21pm
we also dont want to play with india if they dont want to play with us
Manna Sep 15, 2015 12:42pm
Yeh har or is pe jashan pak o hind ki tareekh mein likha gya hai India ko yeh zkham sari umer dard hi de ga nasoor bn kr. ;))))

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024