• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’بیٹی کے دیر سے گھر آنے پر پریشان‘

شائع September 13, 2015
وزیراعلیٰ اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ معاشرے کو خواتین کے تحفظ کا احساس دلانے کی ضرورت ہے — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ معاشرے کو خواتین کے تحفظ کا احساس دلانے کی ضرورت ہے — فائل فوٹو

نئی دہلی: حکومت کی اولین ترجیحات میں خواتین کے تحفظ اور سیکیورٹی پر زور دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا بل اسمبلی میں آئندہ کے اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنے ذاتی تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی فیملی اس وقت تک بے آرام رہتے ہیں جب تک کہ ان کی بیٹی آئی آئی ٹی کیمپس سے گھر لوٹ نہ آئے۔

اروند کیجروال نے کہا کہ ’اگر ان کی بیٹی کو آئی آئی ٹی کیمپس سے دیر ہوجائے تو میں اور میری فیملی اس وقت تک پریشان رہتے ہیں جب تک کہ وہ گھر لوٹ نہ آئے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ بحیثیت وزیراعلیٰ ایسا محسوس کرتے ہیں تو دیگر لوگوں کا حال کیا ہوگا۔

کیجروال نے کہا کہ معاشرے میں سلامتی کا احساس دلانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں حفاظت کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ صورت حال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔‘

وزیراعلیٰ کیجروال خواتین کے حقوق بل کے حوالے سے دہلی ڈائیلاگ کمیشن پر مشاورت کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے قائم دہلی کمیشن اس معاملے میں مزید قوت فراہم کرے گا۔

کیجروال نے کہا کہ ہمیں خواتین کی سلامتی اور ان کے خاندانوں کو اس کا احساس دلانے کے لئے ان میں فوری طور پر سیکیورٹی کا احساس پیدا کرنا ہوگا.

کیجروال نے کہا کہ ’ہمیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں خواتین مکمل طور پر خود کو محفوظ سمجھیں، یہاں تک کے رات کی تاریکی میں بھی۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024