• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہیضے پر قابو پائیں ان 10 گھریلو نسخوں سے

شائع September 12, 2015 اپ ڈیٹ February 2, 2016
ہیضہ کی علامات یہ ہوسکتی ہیں پانی جیسے دست، الٹیاں، ٹانگوں میں درد اور جسمانی کمزوری وغیرہ— کریٹیو کامنز فوٹو
ہیضہ کی علامات یہ ہوسکتی ہیں پانی جیسے دست، الٹیاں، ٹانگوں میں درد اور جسمانی کمزوری وغیرہ— کریٹیو کامنز فوٹو

ہیضہ یا ڈائریا جیسا سب کو معلوم ہے کہ شدید دست کی بیماری ہے جو بہت تیزی سے پھیلتی ہے اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

ہیضہ درحقیقت ایک علامت ہے جو بتاتی ہے کہ آپ کا جسم کسی ایسی زہریلی چیز سے نجات پانے کی کوشش کررہا ہے جو جسمانی نظام کا حصہ بن گئی ہے۔

ہیضہ کی علامات یہ ہوسکتی ہیں پانی جیسے دست، الٹیاں، ٹانگوں میں درد اور جسمانی کمزوری وغیرہ۔

تاہم اگر آپ یا کوئی بچہ اس کا شکار ہوجائے تو بہت زیادہ ادویات کی بجائے ان قدرتی طریقوں کا استعمال بیماری سے نجات دلانے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

یخنی یا جوس کا استعمال

اگر آپ کو ہیضہ ہوجائے تو سیب کا جوس اور یخنی اس بیماری کے باعث جسم میں نمک اور منرلز کی کمی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں، تاہم مالٹوں، انناس، ٹماٹر اور دیگر ایسے جوسز سے گریز کریں جو گلاس میں شفاف نظر نہ آئیں کیونکہ ان میں موجود ایسڈز بیماری کی کیفیت کو مزید شدید بھی کرسکتے ہیں۔

مالٹے کے چھلکے کی چائے

یہ ہیضے سے بچاﺅ کا ایک روایتی نسخہ ہے اور عام زندگی میں بھی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے کیونکہ مالٹے کے چھلکے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔ آپ کو اس کے لیے مالٹے لے کر چھلکے لے کر انہیں باریک کاٹ لینا ہے، اس کے بعد کسی برتن میں پانی کے ساتھ ڈال کر ابالنا ہے، اس کے بعد ٹھنڈا ہونے کے تک برتن کو ڈھانپ کر رکھنا ہے، پھر اس میں شہد ملا کر استعمال کریں یقیناً فائدہ ہوگا۔

چاول بھی فائدہ مند

چاولوں کو ان کے فائدہ مند اثرات کے بناءپر بھی جاتا ہے اور ہیضے کی صورت میں گھی یا مکھن سے پاک سفید چاولوں کو تھوڑی تھوڑی مقدار میں اس وقت تک کھائیں جب تک بیماری کنٹرول میں نہیں آجاتی۔

شہد کا استعمال

یہ تو اکثر ممالک میں مانا جاتا ہے کہ شہد ہیضے کا بہترین علاج ہے۔ بس چار چائے کے چمچ شہد کو ایک کپ گرم پانی میں ملائیں، اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔ یہ میٹھا تو ہوگا مگر بیماری سے بچانے میں موثر بھی ثابت ہوگا۔

سرکے کا پینا

اگر ہیضے کی وجہ کسی قسم کا بیکٹریا انفیکشن ہے تو سیب کا سرکہ اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس کے اندر اینٹی بایوٹیکس خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ اسی طرح یہ سرکہ آنتوں میں مروڑ کی روک تھام کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

ایپل ساس (سیب کی چٹنی)کو آزما کر دیکھیں

ایپل ساس میں پیکٹین نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو آنتوں کے سرگرمیوں کو بہتر کرتا ہے، ایپل ساس کو ڈبل روٹی یا بریڈ کے ایک خشک سلائیس پر پھیلا کر کھائیں تو یہ ہیضے کی شکایت میں کمی کے ساتھ ساتھ ایسی غذا ہے جو معدے کو نقصان نہیں پہنچاتی۔

مخصوص غذا کا استعمال

کیلے، سادہ چاول، ایپل ساس، خشک سلائیس اور چائے، یہ غذائیں ہیضے کے شکار ہونے کی صورت میں استعمال کرنا محفوظ ہوتا ہے اور آپ کے جسم کو توانائی سے محروم ہونے سے بھی بچاتی ہیں۔

لسی یا چھاچھ کا ایک گلاس

لسی یا چھاچھ بھی ہیضے پر قابو پانے کا ایک نسخہ مانا جاتا ہے۔ بس ایک یا دو چائے کے چمچ خشک ادرک ایک گلاس لسی یا چھاچھ میں ملائیں اور دن میں تین سے چار بار استعمال کریں۔

اجوائن کی چائے کا لطف اٹھائیں

ہیضے کے ساتھ آپ کو شکار بنانے والی آنتوں کی مروڑ پر قابو پانے اور غیر اطمینان بخش کیفت کے حوالے سے اجوائن کی چائے کو بھی آزما کر دیکھیں۔ ایک چائے کا چمچ اجوائن کو ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈالیں اور پھر پندرہ منٹ تک ڈھانپ کر رکھیں۔ اسے پینے سے پہلے کچھ دیر کے لیے اچھی طرح ہلا بھی لیں۔

سیاہ چائے بھی بہترین

سیاہ چائے یا دودھ کے بغیر چائے میں ایسا نامیابی جز پایا جاتا ہے جو آنتوں میں ہیضے کے باعث بننے والے عناصر کے خلاف سرگرم ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں آنتوں میں ہونے والی سوجن یا ورم کو سکون ملتا ہے، خاص طور پر بلیک بیری یا رس بیری کے پتوں کی چائے ہیضے میں کمی لانے کے لیے بہترین مانی جاتی ہے، تاہم اس سے ہٹ کر ہربل چائے کا استعمال بھی بہترین ہوتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024