• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

شائع September 12, 2015
اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس — اے پی پی فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس — اے پی پی فائل فوٹو

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیڑی پالیسی میں کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں 0.5 کمی کردی۔

اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہفتے کو گورنر اسٹیٹ اشرف وتھرا کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں عالمی مارکیٹ میں تیل اور افراط زر کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے بنیادی شرح سو د میں اگلے دو ماہ کے لیے نصف فیصد کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد بنیادی شرح سود ساڑھے چھ سے 6 فیصد پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق توانائی اور سرمایہ کاری میں اضافے سے پالیسی ریٹ کم کرنے میں مدد ملی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مہنگائی میں گزشتہ کئی ماہ سے کمی کا رجحان ہے اور اس وقت مہنگائی کا اعشاریہ کم ہو کر 1.7فیصد پر آ گیا ہے، جبکہ اگست 2014 میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.4فیصد تھی۔

اعلامیے میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی مزید کم ہو گی اور اس کی شرح ہدف سے بھی کم رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر اور ادائیگیوں کے توازن سے جاری حسابات میں بہتری آئی۔

اعلامیے کے مطابق امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا اور آئندہ سال زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہےگا جبکہ جی ایس پی پلس کی بدولت پاکستانی برآمدات کو مزید تقویت ملے گی ۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ توانائی فراہمی کے باعث صنعتوں کی پیداوار مزید بڑھے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024