• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہندوستان: ایک اور ریاست میں گوشت پر پابندی

شائع September 12, 2015
مسلمانوں کے مقدس مہینے ذوالحج سے چند روز قبل 5 ریاستوں میں گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے — فائل فوٹو/ رائٹرز
مسلمانوں کے مقدس مہینے ذوالحج سے چند روز قبل 5 ریاستوں میں گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے — فائل فوٹو/ رائٹرز

نئی دہلی : ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں بھی حکمران جماعت کی جانب سے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہندوستان کی ریاست گجرات، راجستان، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں جین میلے کے موقع پر عوامی جذ بات کے مجروح ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مویشیوں کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی گئی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی ملک کی 5ویں ریاست میں لگائی گئی ہے جہاں پر ملک کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔

گوشت کی فروخت پر پابندی لگائے جانے پر ریاست ہریانہ کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا حق نہیں ہے کہ وہ عوام کو بتائے کہ انھیں کیا کھانا ہے۔

ادھر ممبئی میں لگنے والی 4 روزہ گوشت فروخت کی پانبدی کے دوران پہلے ہی روز گوشت فروخت کرنے والوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ممبئی بیف ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں 900 گائے کا گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کو 3 کروڑ جبکہ 1500 بکرے کا گوشت فروخت کرنے والی دکانوں اور 2 ہزار مرغی کا گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کو مجموعی طور پر 6 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی

ممبئی مٹن ڈیلزر ایسوسی ایشن کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔

پٹیشن پر ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ممبئی جیسے ایک جدید شہر میں پابندی ایک مناسب فارمولا نہیں ہے۔‘

دوسری جانب چھتیس گڑھ میں حکومت نے ’گنیش چھاتورتھی‘ میلے کے دوران 8 روز کے لئے گوشت کی فروخت پر پابندی لگادی ہے۔

ادھر راجستان کی حکومت نے گوشت فروخت کرنے کی پابندی کے دوران تمام گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

گجرات میں قائم پی جے پی کی حکومت کے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مذبح خانہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا ہے کہ گائے اور بکرے کے گوشت فروخت کی دکانیں بند رکھی جائیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہائی کورٹ نے ایک پٹیشن کی سماعت کے دوران گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں جانور ذبح کرنے کی پابندی کی 'خلاف ورزی'

تاہم کشمیر میں خواتین کی حریت تنظیم "دختران ملت" کی سربراہ آسیہ اندرابی نے گزشتہ روز جموں و کشمیر میں ایک گائے ذبح کرکے اس پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یہ یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاستوں میں مویشیوں کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب کہ آئندہ چند روز میں ذوالحج کا مقدس مہینا شروع ہونے کو ہے۔

اس مقدس ماہ میں دنیا بھر کے مسلمان مکہ مکرمہ جا کر اپنے اہم مذہبی فریضہ حج کو پورا کرتے ہیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں مویشی قربان کرتے ہیں۔

جو مسلمان فریضہ حج کرنے کے لئے مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے وہ بھی اپنے علاقوں میں مویشی (گائے، بکرا، اونٹ) کو قربان کرتے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کو ادا کیا جاسکے۔

ذوالحج کی 10 تاریخ کو قربانی کرنا مسلمانوں کے لئے ایک اہم فریضہ اور ان کا سالانہ تہوار ہے۔ جسے وہ ہرسال عقیدت کے طور پر باقائیدگی سے مناتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024