• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صادق خان لندن میئرشپ کیلئے لیبر پارٹی کے امیدوار منتخب

شائع September 11, 2015
پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان—اے پی فوٹو۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان—اے پی فوٹو۔

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان نے لیبرپارٹی کی میئرشپ کی ووٹنگ میں ٹیسا جوویل کو شکست دے دی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 48152 ووٹس حاصل کیے جو کہ کل ووٹوں کا 58.9 فیصد تھا جبکہ ان کی حرید ٹیسا نے 41.1 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ٹوٹنگ سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ صادق خان نے فتح کے بعد کہا کہ وہ جیت پر بے حد خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ لندن میں رہنے والے تمام افراد کو برابر کے مواقع میسر آئیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں لندن ایک مرتبہ پھر وہ شہر بن جائے جہاں لوگ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔

مجموعی طور پر 87954 ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ دیگر امیدواروں میں سابق وزیر ڈیوڈ لیمی اور گارتھ تھامس جبکہ تجربہ کار رکن پارلیمنٹ ڈیان ایبٹ اور ٹرانسپورٹ ایکسپرٹ کرسچن وولمار بھی شامل ہیں۔

صادق خان کے والد بس ڈرائیور تھے اور وہ جنوبی لندن میں پلے بڑھے۔ ان کے علاوہ ان کے دیگر سات بہن بھائی ہیں۔

وہ 2005 سے ٹوٹنگ کے حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی پوری زندگی گزاری۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nizamuddin Ahmad Aali Sep 12, 2015 08:31am
Sadiq Khan for Mayor of London courtesy of white democratic society. Can never happen in Pakistan.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024