• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کشمیر میں جانور ذبح کرنے کی پابندی کی 'خلاف ورزی'

شائع September 11, 2015
دختران ملت کی خاتون سربراہ آسیہ انداربی نے گائےذبح کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
دختران ملت کی خاتون سربراہ آسیہ انداربی نے گائےذبح کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔۔ فوٹو: اسکرین گریب

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جانور ذبح کرنے کی پابندی کو خواتین کی تنظیم "دختران ملت" کی سربراہ آسیہ اندرابی نے ہوا میں اڑا دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جموں کشمیر کی ایک عدالت کی جانب سے جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جموں و کشمیر: گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی

آسیہ اندرابی نے اس پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے گائے ذبح کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے ایک سیاہ گائے کو گرایا ہوا ہے جبکہ آسیہ اندرابی اس کی گردن پر چھری پھیر رہی ہیں۔

اس موقع پر آسیہ انداربی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق جانوروں کی قربانی مسلمانوں کے لیے جائز ہے، اس لیے عدالتی فیصلے اور ہندوستان کے نافذ کردہ قانون کی نفی کے طور پر گائے کی قربانی کی جارہی ہے۔

جبکہ اس موقع پر موجود دیگر کئی خواتین نے نعرے لگائے۔

خیال رہے گزشتہ روز جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینج کے جسٹس دہراج سنگھ ٹھاکر اور جسٹس جاناک راج کوتوال نے ایڈووکیٹ پاریموکش سیتھ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگادی تھی.

عدالت نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت جاری کی تھی کہ تمام پولیس افسران خاص طور پر ضلعی افسران (ڈی ایس پیز) اور اسٹیشن ہاؤس افسران (ایس ایچ اوز) کو اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم جاری کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔‘

تبصرے (3) بند ہیں

MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 11, 2015 02:54pm
you are great daughter asia
mohsin Sep 12, 2015 12:43am
Al hamdulillah asia ji zindabad
mohsin Sep 12, 2015 12:45am
Asia ji zindabad

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024