• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کون بنے کا محمد رفیع اور کشور کمار؟

شائع September 10, 2015
ورن دھون، ارجن کپور اور رنبیر کپور میں سے کوئی دو اداکار 70 کی دہائی کے بے مثال گلوکاروں کا کردار ادا کریں گے۔
ورن دھون، ارجن کپور اور رنبیر کپور میں سے کوئی دو اداکار 70 کی دہائی کے بے مثال گلوکاروں کا کردار ادا کریں گے۔

بولی وڈ کے نوجوان اداکار رنبیر کپور، ارجن کپور اور ورن دھون میں سے کوئی دو خوش نصیب اداکار 1970 کی دہائی کے دو بے مثال گلوکاروں محمد رفیع اور کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ایک فلم میں ادا کریں گے۔

ڈی این اے انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہدایت کار امتیاز علی کے بھائی عارف علی اپنی دوسری فلم ’ستارے‘ پر کام شروع کر رہے ہیں جو کہ گلوکار کشور کمار اور محمد رفیع کی زندگی پر بنائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی کاسٹ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم عارف علی اپنی موسیقی پر بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، ورن دھون اور ارجن کپور میں سے کسی دو کو فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ فلم دونوں گلوکاروں کی ذاتی زندگی سے لے کر گلوکاری میں ایک دوسرے کے حریف اور دوستی کے تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے گی۔

ہدایت کار عارف علی کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی کافی سادہ ہوگی جب کہ فلم کے پروڈیوسر ارجن این کپور کے مطابق فلم میں 70 کی دہائی صحیح انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024