• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اٹک: ڈینگی اسپرے سے 30 طالبات بے ہوش

شائع September 10, 2015
متاثرہ طالبات کے والدین نے الزام لگایا کہ اسپرے زائد المیعاد تھا جبکہ حفاظتی تدابیرکو بھی ملحوظِ خاطر نہیں رکھا گیا—۔ فائل فوٹو/ اے پی پی
متاثرہ طالبات کے والدین نے الزام لگایا کہ اسپرے زائد المیعاد تھا جبکہ حفاظتی تدابیرکو بھی ملحوظِ خاطر نہیں رکھا گیا—۔ فائل فوٹو/ اے پی پی

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ اٹک کے ایک اسکول میں ڈینگی اسپرے کے نتیجے میں 30 سے زائد طالبات بے ہوش ہوگئیں.

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق اٹک کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جنڈ میں، جہاں تقریباً 700 کے قریب طالبات زیرِ تعلیم ہیں، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی اسپرے کیا گیا، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد طالبات متاثر جبکہ 30 کے قریب بے ہوش ہوگئیں۔

متاثرہ طالبات کو تحصیل ہیڈ کوراٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال، جنڈ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ہسپتال میں صرف 40 بستروں کی گنجائش ہے اور طالبات کو مناسب علاج فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واقعے کے بعد متاثرہ طالبات کے والدین فوری ہسپتال پہنچے اور انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں کیا گیا اسپرے زائد المیعاد تھا جبکہ ٹی ایم اے نے حفاظتی تدابیر کو بھی ملحوظِ خاطر نہیں رکھا۔

والدین کا کہنا تھا کہ ڈینگی اسپرے اسکول کی چھٹی کے بعد کیا جانا چاہیے تھا۔

تبصرے (5) بند ہیں

Ashian Ali Sep 10, 2015 04:47pm
جب ہولی فیملی ہسپتال میں نوزائدہ بچوں کو چوہے کھا گئے تھے تب کون سا شہباز شریف نے استعفی دے دیا تھا ۔ اب جعلی سپرے سے بچے متاثر ہو گئے تو بھی !
MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 10, 2015 05:15pm
@Ashian Ali
Israr Muhammad Khan Yousafzai Sep 10, 2015 05:33pm
افوسناک واقعہ ھے لیکن ایک چینل نے 434 کے بیہوش ھونے کی سرحی لگار کر تہلکہ مچایا تھا جو بہت ہی لاپرواہی کی صحافت ھے پنجاب میں ہر جگہ سپرے کیا جارہا ھے جس کیلئے پنجاب حکومت کی تعریف کرنی چاہئے سکول انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ وقت سے پہلے چٹھی کراتے تو واقعہ پیش نہ اتا ہر بات کی زمہ داری حکومت پر ڈالنا غلط ھے ڈینگی مچھر کو ختم کرنی کی اقدامات بروقت ھیں
Dr.Afzaal Malik Sep 10, 2015 08:26pm
مچھرمار سپرے کرنے کی بجائے آج تک صرف میڈیا پر ڈینگی کیخلاف اقدامات کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے۔ صرف اجلاس ہوتے ہیں میڈیا پر پبلسٹی ہوتی ہے اور عوام کیخلاف مقدمات درج کئے جاتے ہیں۔ حیرت کی انتہا ہے کہ عوام کے گملوں سے ڈینگی لاروا برآمد کیا جاتا ہے کبھی اپنے سیوریج نالے اور سیوریج کا ناقص ترین نظام دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔ دس سال قبل راولپنڈی کے ضلعی ناظم راجہ جاوید اخلاص نے چار ارب روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے منصوبہ شروع کیا تھا۔ لیکن وہ منصوبہ آج تک پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ اب وہ حکمران پارٹی کے کھونٹے سے بندھ چکے ہیں اور پارسائی کے لبادے میں آ چکے ہیں۔ کیا حکومت کے ذمہ دار ادارے اور نیب اس معاملہ میں چار ارب کی کرپشن کا نوٹس لے گی؟ کیا پنجاب حکومت گھر گھر نہ سہی محلہ محلہ گلی گلی سپرے کروانے کیلئے ’’عملی اقدامات‘‘ کرے گی؟ ڈینگی سے نمٹنے کا واحد حل فضائی سپرے ہے یا پھر عوام کو محلہ کمیٹیوں کی سطح پر ادویات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے محلہ اپنی گلی اور اپنے گھروں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے حفاظتی سپرے کر سکیں۔
Dr.Afzaal Malik Sep 10, 2015 09:42pm
ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے سپرے بہت ضروری ہے جو نہیں کیا جا رہا۔ اس کے علاوہ تمام غیرضروری اقدامات جاری ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024