• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

انور مقصود سے معذرت کے ساتھ!

شائع September 10, 2015
— Agnes Kantaruk/Creative Commons
— Agnes Kantaruk/Creative Commons

کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن میں 'ساڈا چڑیاں دا چمبا اے" گانے کے دوران انور مقصود کی جانب سے پڑھے گئے خط میں جتنی بے چارگی، اداسی، اور مایوسی سنائی دیتی ہے، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی ایسی خاتون کی تحریر ہے جو اپنی ازدواجی زندگی میں انتہائی ناخوش ہیں، اور دن بھر میکے کی یاد میں ملول رہتی ہیں.

اس کے برعکس حقیقی زندگی اس سے کافی مختلف ہوتی ہے اس لیے مذکورہ خط کچھ اس انداز میں بھی لکھا جا سکتا تھا.


پیارے بابا،

آپ کا خط ملا۔ صبح کا وقت تھا سو جلدی جلدی پڑھا، کیونکہ ناشتہ بنانا تھا اور سمیّ کو فیڈر بھی دینا تھا۔ سوچا تو یہ تھا کہ ذرا فرصت ملتے ہی جواب لکھوں گی مگر گھر کے کاموں اور دیگر مصروفیات میں ایسی الجھی کہ اس بار بھی دیر ہو گئی۔ آپ کی شکایت ٹھیک ہے کہ میں ہر بار جواب دیر سے دیتی ہوں مگر بابا، اب وہ وقت تو نہیں جب میں سارا دنِ کتابوں میں منہ چھپائے پڑی رہتی تھی اور اماّں سے ڈانٹ کھاتی تھی۔

آپ تو جانتے ہیں کہ گھر سنبھالنا، بچوں کا خیال رکھنا، ملنا ملانا، آنا جانا، یہ سب کام اپنے گھر میں مجھے ہی کرنے ہوتے ہیں۔ یہ سب بڑی خوبصورت مصروفیات ہیں بابا اور ان میں وقت کس تیزی سے گزرتا ہے، احساس ہی نہیں ہوتا۔

بابا، کل یہاں بہت بارش ہوئی۔ میں نے پکوڑے اور سموسے بنائے اور سب نے ہی خوب تعریف کی۔ اب کی بار آؤں گی تو آپ کو اور امّاں کو بھی کھلاؤں گی تاکہ اب امّاں مجھے خراب کھانا بنانے پر ڈانٹ نہ سکیں۔ یہاں بارش میں بہت مزا آتا ہے۔ علی نے میری ضد پر باہر لان میں جھولا بھی ڈلوا دیا ہے۔ بارش میں اکثر ہم وہاں جھولا جھولتے ہیں اور خوب باتیں کرتے ہیں۔ آپ کو یاد ہے بھائی بارش میں میرے ورانڈے میں بیٹھنے پر کتنا اعتراض کرتا تھا کہ اس کے دوستوں کو وہاں سے گزر کر اندر کمرے میں جانا ہوتا تھا۔

آپ نے امّاں کی ہری چادر کے بارے میں پوچھا ہے۔ ان سے کہیے گا کہ وہ میرے ہی پاس ہے، مگر نہ جانے سامان میں کہاں رکھ کر بھول گئی ہوں۔ اگلی بار آؤں گی تو لیتی آؤں گی۔ بھائی کا قلم ساتھ لائی تھی، ببلو نے اس میں پانی بھر دیا ہے اب وہ کسی کام کا نہیں رہا۔ آپ کی عینک کے شیشے جڑوانے ہیں، کسی دن بازار جاؤں گی تو لگوا دوں گی۔

بابا، کل میں نے ایک خواب دیکھا۔ میں، آپ، بھائی، اور امّاں آنگن میں بیٹھے کسی بات پر ہنس رہے تھے۔ سب سے اونچا قہقہہ میرا تھا جس پر امّاں ہمیشہ ڈانٹتی تھیں۔ بابا، آج بھی میں اتنا ہی اونچا قہقہہ لگاتی ہوں اور ببلو اور سمیّ میری ہنسی میں میرے ساتھ ہوتے ہیں۔

آپ کو یاد ہے میں امّاں سے پوچھا کرتی تھی کہ وہ اپنا گھر بار، ماں باپ چھوڑ کر آپ کے ساتھ کیسے رہتی ہیں۔ انہیں ان سب لوگوں کی یاد کیوں نہیں آتی؟ آج جب میری شادی ہو گئی ہے، اور بچّے بھی، تو مجھے اچھی طرح احساس ہو گیا ہے کہ اپنا گھر، شوہر، اور بچے کیسے دلِ میں سب سے زیادہ جگہ حاصل کر لیتے ہیں۔ آپ نے پوچھا ہے کہ میں اب کب آؤں گی۔ بابا! بار بار اتنی دور آنا بہت مشکل ہے۔ ابھی چار ماہ پہلے ہی تو آئی تھی، اب تو عید پر ہی آؤں گی، اگلے سال۔ اپنی اور بچوں کی تصویریں بھیج رہی ہوں۔ اپنا اور امّاں کا خیال رکھیے گا۔

آپ کی لاڈلی


میرے خیال میں میکے کی یاد آنا ایک فطری کیفیت ہے اور یہ خط محض حقیقی زندگی کی ایک معمولی سی تصویر کشی ہے۔

شاذیہ کاظمی

شاذیہ کاظمی ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز ہیں اور ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ٹی وی ڈرامے اور ریڈیو پروگرامز بھی تحریر کیے ہیں۔ انِہیں دو PAS ایوارڈز بھی ملِ چکے ہیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: shaziya@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (35) بند ہیں

Javaria Sep 10, 2015 02:31pm
Totally agree with the writer. Anwar Maqsood's lines are so distracting
Rafiud Din Khalid Sep 10, 2015 02:54pm
Nicely written
Rafiud Din Khalid Sep 10, 2015 02:55pm
Nicely written
Ikram Shafi Sep 10, 2015 03:14pm
یہ خط امیر خسرو کے اس کلام کے ساتھ کچھ اور ھی سماع باندھتا ۔۔۔ دونوں زبانوں پنجابی اور اردو کا لہجہ مس میچ ھو رھا ھے کاہے کو بیاہے بدیس، ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس بھییا کو دییو بابل محلے دو-محلے ہمکو دییو پردیس ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس ہم تو بابل تورے کھونٹے کی گییاں(گئیاں) جت ہانکے ہنک جیہیں ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس ہم تو بابل تورے بیلے کی کلییاں گھر-گھر مانگے ہیں جیہیں ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس ہم تو بابل تورے پنجرے کی چڑییاں بھور بھیے اڑ جیہیں ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس کوٹھے طلے سے پلکییا جو نکلی بیرن نے کھائی پچھاڑ ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس تاک بھری مینیں گڑییاں جو چھوڑیں چھوٹا سہیلییوں کا ساتھ ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس ڈولی کا پردہ اٹھا کے جو دیکھا آیا پییا کا دیس ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس خسرو کہت ہیں، اے میری لاڈو دھن دھن بھاگ سہاگ رے ارے، لکھیی بابل مورے کاہے کو بیاہے بدیس ارے، لکھیی بابل مورے اکرام سفیع
Majid Ali Sep 10, 2015 03:17pm
I disagree with writer.... letter read by Anwar Maqsood was close to reality I enjoy more listening to Coke letter as compared with this article... writer is claiming her letter is better... it is not close to reality.... just showing a girl who does not have time for her father to write a letter ...
Babar Khan Sep 10, 2015 03:28pm
I totally agree. Anwer saab made it sound so morose and criminally sad while it is not so in real life unless he is only talking about women who are suppressed like crazy. Nicely crafted Shazia Kazmi. Kudos. I wish you would also write some more plays that show the positive side of life rather than the tears, cries and plight of women for survival in a household that is always trying to create problems for her :)
Danish Sep 10, 2015 03:33pm
Had to disagree with the writer (with all the respect). A girl who have spent (e.g. ) 25+ years of her life in a home, with the ones who loved and cherish her, they cannot be replaced by the new family she has gone to. Although the biggest pie of her love is for her dear kids but the place, that is left void, the place of her father / mother / brother(s) / sister(s), remains vacant, remains bare.
sarfaraz Sep 10, 2015 03:42pm
Totally Dis-Agree with the writer. Anwar Maqsood's lines are reality. and face of our society.
someone Sep 10, 2015 03:46pm
Well written. But i guess this letter is from someone who is living independently with her husband and children. In reality majority of girls live with thier in laws n they dont experience such freedom and independence.
farrukh Sep 10, 2015 03:54pm
Writer is 100% spot on.....every aspect has two sides...postive and negative... As people move into different phases of life, new relations come to their life but it doesnt mean old relations are the only relations which are important.
Kashif Sep 10, 2015 04:03pm
Nice write up. Showing the brighter side of the picture. Thumbs up
Khalil Sep 10, 2015 04:10pm
Art is subjective. Anwar Maqsood's letter was in sync with the mood of the composition and the lyrics. This letter reflects a totally different mood and would be entirely misplaced if used for the same song and composition.
Muhammad Mobin Sep 10, 2015 04:17pm
ہر آدمی کے سوچنے کا ایک الگ انداز ہوتا ہے کسی کے لیے ماضی ایک حسین یاد ہوتی ہے اور حال اس سے بھی حسین تر اور کوئی صرف ماضی کی یادوں میں کھویا رہنا چاہتا ہے۔ آپ کا انداز اچھا لگا . ذندگی ہر نئے دن اور نئے امکان کے ساتھ طلوع ہوتی ہے آپ جوان ہیں نئے دن کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔ مقصود صاحب بزرگ ہیں انہیں ایک مختلف انداز میں سوچنے دیجیے۔
sina Ali Sep 10, 2015 04:20pm
shaziya jo larki khat likh rahee hai woh naee shadi shuda hai aur shadi kay kuch mahinon baad he khat likh rahee hai...bachay wgahera thoree hain us kay
shazia Sep 10, 2015 04:41pm
@Majid Ali I have not claimed that my letter is better than Anwar Sahab's. The important point i wanted to raise in my letter was that women once enter in the new phase of life, being so much engrossed in the " before marriage phase" will never get them adjusted well. Getting married is a happy phase that should be taken that way. I know this kind of letter will not gel well with the feel of the song, but at the same time, the one read by AM was also at the extreme.
shazia Sep 10, 2015 04:47pm
@sina Ali Daer, Minus, the kids part, plz tell me, if u were totally nostalgic about " abba ki tooti ainak ke tukre jorrne ki koshish aur bhai ka qalam??, were u ever like" yahan tou koi mujh se larrta bhi nahin? "... do u agree with the tone and teary voice of the letter.. ?
Hina Sep 10, 2015 04:51pm
The letter made the song so depressing. the woman painted in the letter felt oppressed. its a story of a woman who lives in the past and her priorities are so screwed up that it amazes me how she runs a household of her own. its a story of a "bechari aurat". I wonder why the media is obsessed with these kind of women and why is it glorified so much. Shazia the letter you wrote is so much better than the original and it is in positive light. i hope that Maqsood sb gets a chance to read it.
farhat Sep 10, 2015 05:01pm
bohat khub likhari hain aap...
Mansoor Sep 10, 2015 05:23pm
You blog is fun reading, not more then that :)))
SehAr KhAn Sep 10, 2015 05:25pm
writer Saheeba ne jo Eslaah ki hai wou bht hii Aal ore nehtreen hai...hr larki ko apnay ghr main khush rehna chaheyy.nICE work
sina Ali Sep 10, 2015 05:33pm
@shazia well you are right , but i was against the letter between the song in the first place...i even edited the mp3 in my phone and now i listen to just the song minus letter :)
SYED SHADEALI Sep 10, 2015 05:44pm
I AM AGREE TO YOUR VIEWS.
Anas Sep 10, 2015 06:17pm
Everyone is trying to idealize his or her life with these letters. the letter from lady seems too ideal and i dont agree. the letter by anwar maqsood is classic and makes you weep. i salute you anwar sb
Arshad Sep 10, 2015 06:17pm
بہت خوب
Usman Sep 10, 2015 07:22pm
agree with both....anwar maqsood and this writer
Usman Sep 10, 2015 07:22pm
agree with both....anwar maqsood and this writer
rana shan Sep 10, 2015 07:52pm
شازیہ صاحبہ آپ کا بلاگ پڑھا پڑھ کے مایوسی ہوئی پھر آپ نے جو تصیح فرمائی ہے اسے پڑھ کے حیرت ہوئی۔ خط کا مقصد پیغام پہنچانا نہیں ہے اس کا مقصد جذبات پہنچانا ہے۔ اسی لیے خط لکھنے کا ایک خاص اسلوب ہے یہ ایسے نہیں لکھتے جیسے ایس ایم ایس لکھا جاتا ہے۔
Fahim Ahmed Sep 10, 2015 09:21pm
nice
Syed Bukhari Sep 11, 2015 03:17am
I agree with this writer
manzoor ahmed Sep 11, 2015 03:34am
No true reflection of the poetry. Anwar sahib is representing the masses.
IK wazir Sep 11, 2015 08:40am
Madam Shazia could not pick the point of Anwar maqsood,s letter. Anwar maqsood Sb. letter shown the differences of city and village life. The depiction is perfect. Same is feelings of all girls married in cities and now living alone in the houses with their husbands.
Sadiya Sep 11, 2015 10:32am
Very well said
Fazal Ur Rehman Sep 11, 2015 10:41am
agree with both....anwar maqsood and this writer But Anwar Maqsood letter is great
Abdul Aleem Chaudhry Sep 11, 2015 11:59am
Anwar Maqsood's letter is more literary than reality. Writer's letter is closed to letter
Owais Malick Sep 13, 2015 12:59am
ذاتی حیثیت میں، میں نے کچھ نئی نویلی دلہنوں سے اس بابت دریافت کیا تھا اور ان سب کا یہی کہنا تھا کہ شادی کے پہلے ایک دو ماہ کم و بیش ہماری وہی کیفیت تھی جو انور مقصود نے اپنے خطوط کے ذریعے بیان کی۔(اُن سب میں ارینج میرج قدر مشترک تھی)۔ آپ کے خط میں سمی کو فیڈر دینے سے محسوس ہوتا ہے کہ شادی کو کم از کم ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ انور مقصود صاحب کے خطوط شادی کے چند ہفتوں بعد کے ہیں جب نہ کچن سنبھالا جاتا ہے اور نہ ہی گھر والوں سے اتنا میل ملاب ہوتا ہے۔ (بالخصوص ارینج میرج میں)۔ باقی آپ کا خط اپنی جگہ بہتر ہے لیکن انور مقصود نے جس خطے کی جس لڑکی کے خط کا ذکر کیا ہے وہ اسی طرح کا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024