• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جیو نیوز کی وین پر فائرنگ، سیٹلائٹ انجینیئر ہلاک

شائع September 8, 2015
۔—ڈان نیوز تصویر۔
۔—ڈان نیوز تصویر۔
۔—ڈان نیوز تصویر۔
۔—ڈان نیوز تصویر۔

کراچی: کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وین میں موجود سیٹلائٹ انجینیئر ارشد جعفری ہلاک جبکہ ڈرائیور انیس زخمی ہوگیا۔

فیروز آباد اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے ڈان کو بتایا کہ وین ناہید اسٹور کے قریب پارک تھی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوز وین میں چار افراد سوار تھے جن میں سے دو گاڑی سے دور چلے گئے، اسی موقع پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے وین میں موجود بقیہ دونوں افراد پر فائرنگ کردی۔

ابتدائی طور پر دونوں افراد کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں ارشد جعفری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم انیس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ سے سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر فائرنگ تین افراد ہلاک

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد مرتبہ صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ سال ایکسپریس نیوز کے تین اہلکاروں کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ واقعے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

suarry Sep 08, 2015 10:37pm
ایک افسوس ناک عمل ہے ۔ کراچی میں ابھی تک صوبائی اور وفاقی حکومت نے امن وامان کے کوئی خاص ٹھوس اقدامات نہیں کیے ۔ ابھی تک صرف طالبان کے ان گروپس کے خلاف ایکشن ہوا۔ جب کہ مذہبی تشدد پسندوں ، اور دیگر تشدد پسند گروپس کے خلاف عملی طور پر کچھ نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024