• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

'الطاف حسین غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کریں'

شائع September 5, 2015
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری—رائٹرز فائل فوٹو۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری—رائٹرز فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی انہیں زیب نہیں دیتی۔

سابق صدر کے ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے، وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی۔

زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکا دیا ہے، ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھی ہیں ایک یہ کی سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور دوسری یہ کہ کراچی کو پرامن شہر بنانے کے لئے تعاون کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف آج بھی بڑا واضح ہے کہ پی پی پی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ الطاف حسین کی منفی سیاست خود ایم کیوایم کےلئے بھی نقصان دہ ہوگی، متحدہ قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان اور سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرے۔

آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئے روز غیر ضروری گفتگو اور تقاریر سے پرہیز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024