• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

یوم دفاع پر ایک منٹ کی خاموشی

شائع September 5, 2015
۔ — اے ایف پی
۔ — اے ایف پی

اسلام آباد:1965ءکی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر اتوار 6 ستمبر کی صبح ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

یہ فیصلہ 50 سالہ تقریبات کیلئے وزیراعظم کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں قائم کردہ 5 رکنی خصوصی کمیٹی نے کیا۔

کمیٹی نے کہا کہ پوری قوم 1965ءکی جنگ کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 6 ستمبر کو صبح 9 بجکر 29 منٹ سے 9 بجکر 30 منٹ تک ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں 1965ءکی جنگ کے جذبے کی طرح ملک کے دفاع کا عزم کرے گی۔

ایک منٹ کی خاموشی کے دوران تمام سڑکیں، ریلوے ٹریفک رک جائے گی۔ اس دوران لوگ اپنے گھروں اور کام کرنے کی جگہوں پر بھی خاموشی اختیار کریں گے۔

بعد ازاں، ٹی وی اور ریڈیو سمیت تمام میڈیا پر 9 بجکر 30 منٹ سے 9 بجکر 32 منٹ تک قومی ترانہ پیش کیا جائے گا جس کے بعد 65ءکی جنگ کے شہداءکیلئے خصوصی دعا ہو گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

ARA Sep 05, 2015 06:22am
Khamoosi? Silence? In the past, there were prayers said on Sept. 6 ... Has Pakistan completely secularized now? (Sorry, I left Pakistan 25 years ago and do not know much about today's Pakistan)

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024