• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چاولوں کے 6 حیرت انگیز مگر گمنام طریقہ استعمال

شائع September 4, 2015 اپ ڈیٹ January 12, 2016
آپ چاول سے جادو جیسا کمال کرسکتے ہیں— کریٹیو کامنز فوٹو
آپ چاول سے جادو جیسا کمال کرسکتے ہیں— کریٹیو کامنز فوٹو

چاول تو ہر ایک کی پسندیدہ غذا ہوتی ہے، اب بریانی کی شکل میں ہو، پلاﺅ یا سادہ چاول جو دال یا کسی اور سالن کے ساتھ کھائے جائیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ بظاہر معمولی نظر آنے والے دانے کیا کچھ کرسکتے ہیں؟

مشکل سوال ہے ؟ درحقیقت چاول آپ کے برتنوں کو چمکا سکتے ہیں، پٹھوں کا درد دور کرسکتے ہیں اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔

درحقیقت چاولوں سے آپ ایسا بہت کچھ کرسکتے ہیں جس کا تصور تک بھی آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا۔

تو ایسے ہی چند طریقے جانے جن کو استعمال کرکے آپ چاول سے جادو جیسا کمال کرسکتے ہیں۔

گرینڈر کی صفائی

ایک گندا گرینڈر آپ کے مصالحوں یا کھانے کا ذائقہ بھی خراب کرسکتا ہے، تو اگر آپ اس کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو ایک یا دو کپ بغیر پکے یا کچے چاول اس میں ڈال دیں اور پھر گرینڈر کو چلا کر انہیں پیس لیں۔ یہ چاول گرینڈر میں موجود ہر طرح کے چکنے مواد کو چوس لیں گے جبکہ بلیڈ کو بھی تیز کردیں گے۔ چاول پیسنے کے بعد اسے دھولیں اور آپ کا گرینڈر صاف ہوجائے گا۔

اپنی گرم پٹی تیار کریں

جوڑوں یا پٹھوں پر درد کا علاج آپ کی یہ گھریلو ساختہ گرم پٹی کرسکتی ہے، سب سے پہلے آپ کو ایک صاف جراب اور کچے چاولوں کی ضرورت ہوگی۔ جراب کو چاولوں سے بھردیں تاہم اتنی جگہ چھوڑ دیں کہ وہ آسانی سے اوپر نیچے ہوسکیں۔ اب اس جراب کو مضبوطی سے دھاگا کی مدد سے بند کردیں، اب اسے مائیکروویو میں ایک منٹ کے لیے گرم کرلیں اور اگر زیادہ گرم نہ ہو تو مزید تیس سیکنڈ تک مائیکرو ویو چلالیں۔ اب اس کو آرام سے گرم پٹی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسی طرح برف کی ٹکور کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے بس گرم کرنے کی بجائے 30 سے 45 منٹ تک فریزر میں رکھ کر استعمال کریں۔

گیلی الیکٹرونکس ڈیوائسز کو بچائیں

کیا آپ کا موبائل فون کسی وجہ سے گیلا ہوگیا ہے تو پریشان مت ہو، چاول اسے بچا سکتے ہیں۔ موبائل کی بیٹری نکالیں اور موبائل فون کو کچے چاولوں کے ایک ڈونگے میں ڈال کر ڈبو دیں۔ رات بھر وہی رہنے دیں، چاول اس نمی کو چوس لیں گے جو آپ کی ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ پانی جانے کی صورت میں کبھی اپنی ڈیوائس کو ہیئر ڈرائر یا کسی اور طریقے سے گرم کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے اندر پرزے پگھلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اوزاروں کو زنگ سے بچائیں

دھاتی اوزاروں میں اکثر زنگ لگا جاتا ہے جس کی وجہ آکسیجن اور نمی میں طویل وقت تک رہنا ہوتا ہے تاہم اس سے بچنے کے لیے کچے چاولوں کی کچھ مقدار اپنے ٹول بکس میں ڈال دیں۔ چاول ہوا میں موجود نمی کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں اس طرح اوزار خشک اور زنگ سے پاک رہتے ہیں۔

شیشے کی بوتلیں اور گلدان صاف کریں

پتلی گردن والے گلدانوں کو صاف کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے، تاہم یہاں بھی چاول مدد کرسکتے ہیں، کچھ مقدار میں کچے چاول گلدان یا بوتل میں ڈال دیں اور پھر اس میں معمولی مقدار میں سرف اور پانی شامل کرکے اچھی طرح ہلائیں۔چاول بوتل کی تہہ میں موجود میل یا مٹی کو صاف کردیں گے۔

سلور کے برتنوں کو چمکائیں

سلور کے برتنوں کا رنگ کچھ عرصے بعد ماند پڑنے لگتا ہے جس کا حل پالش ہی ہوتی ہے مگر اس کو کچھ وقت تک ٹالنے کے لیے آپ کو رنگ ماند کرنے والی نمی سے ان برتنوں کو بچانا ہوتا ہے۔ اس کے لیے چاولوں سے بھرے ایک چھوٹے ڈونگے کو برتنوں کی کیبنٹ میں رکھ دیں تاکہ وہ برتن کراب نہ ہو کیونکہ چاول ہوا میں موجود نمی کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hira Jan 12, 2016 11:16am
Very important informations

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024