• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹوئٹر پر ابھرتی نئی سپر ہیرو آنٹی پاکستان

شائع September 2, 2015
—  فوٹو کرٹسی شاہان زیدی/ وکی میڈیا کامنز
— فوٹو کرٹسی شاہان زیدی/ وکی میڈیا کامنز

آنٹی پاکستان، ملک میں ٹوئٹر صارفین کے درمیان پرجوش موضوع بن چکی ہے، جو ایک ایسی سپر ہیرو ہے جسے کسی قسم کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔

ٹوئٹر پر اس نام سے موجود اکاﺅنٹ پر موجودہ ڈسپلے تصویر شاہان زیدی کے زیرتکمیل گرافک ناول بلڈی نسرین کے کردار سے لی گئی ہے، اگر باہمت نسرین پاکستانی خواتین سے جڑے روایتی خیالات کا چیلنج ہر قسم کے برے افراد کے خلاف جنگ سے کرتی ہے تو، آنٹی پاکستان بھی لفظی طور پر یہ کام بہترین طریقے سے کرسکتی ہیں۔

آنٹی پاکستان ملک میں سیاست، سماجی اور ثقافتی محاذوں پر خواتین سے نفرت کے خلاف اٹھی ہیں اور صرف ڈیڑھ دن کے اندر اس کے فالورز کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ہم خواہش ہی کرسکتے ہیں کہ ہماری مزید آنٹیاں بھی ایسی ہی ہو، اگر آپ ان کی موجودگی سے واقف نہیں اور ان کے خیالات کو جاننا چاہتے ہیں تو ہم نے ان کے دس بہترین ٹوئیٹس کا انتخاب کیا ہے۔

آنٹی ہمیں خواتین کے لیے ضروری انتخاب کے بارے میں بتاتی ہیں۔

اور وہ ایسے مردوں کو آڑے ہاتھوں لیتی ہے جو خواتین کو بتاتے ہیں کہ کیا (نہیں) کرنا چاہئے۔

وہ ہر اس نمایاں جگہ پر موجود تعصب کو ہدف بناتی ہیں جن کو اب تک چیلنج نہیں کیا گیا، جیسے گلیاں۔

ہمارے ذہنوں کو جہاں تصورات جیسے انصاف کے مخصوص معیار بن چکے ہیں۔

اور چونکہ سب کچھ گھر سے شروع ہوتا ہے اسی لیے آنٹی وہاں بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں، وہ باپ اور بیٹی کی بات کرتی ہیں۔

ماﺅں اور بیٹوں کی بھی۔

اور چونکہ ہم گھر کی عورتوں سے بہت زیادہ پہار کرتے ہیں، اس لیے وہ بیٹیوں اور بھابھیوں کو بھی موضوع بحث بناتی ہیں۔

ہمارے روزمرہ کے ٹی وی ڈراموں میں بھی کافی صنفی تعصب پایا جاتا ہے۔

آنٹی تسلیم کرتی ہیں کہ وہ صرف ایک انسان ہیں۔

مگر وہ پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024