• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کویت: 24 ایرانی ہمدردوں پر فرد جرم عائد

شائع September 2, 2015
کویت نے 24 ایرانی ہمدردوں پر فرد جرم عائد کردی — فائل فوٹو/ اے ایف پی
کویت نے 24 ایرانی ہمدردوں پر فرد جرم عائد کردی — فائل فوٹو/ اے ایف پی

کویت: کویت کی ایک عدالت نے ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایران سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ حزب اللہ کے 24 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان پر دھماکا خیز مواد سمیت دیگر آتشی اسلحہ اور گولہ بارود کویت میں اسمگل کرنے کے ساتھ کویت کے خلاف ’انتہائی قدم‘ اٹھاتے ہوئے ایران اور حزب اللہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔

سرکاری وکیل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر کویت کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کو کمزور کرنے کے لیے اقدامات کرنے اور خفیہ آلات کے استعمال کا بھی الزام ہے۔

مزید پڑھیں: 'کویت سے برآمد ہوا اسلحہ ایران سے آیا'

دیگر 2 افراد پر بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس حوالے سے سرکار کو مطلع نہ کرنے کے حوالے سے فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں سے ایک کا تعلق ایران سے بتایا جارہا ہے جبکہ دیگر افراد کویت کے شہری بتائے گئے ہیں۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق ’دہشت گرد سیل‘ سے ہے اور وزارت داخلہ کے مطابق اس کا انکشاف گزشتہ ماہ ملک کے سرحدی علاقے کے ایک گھر سے ملنے والے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے بعد ہوا۔

اُس وقت حکام کا کہنا تھا کہ 3 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنھوں نے ’غیر قانونی گروپ‘ سے تعلق کے جرم کا اقرار کیا ہے جسے مقامی میڈیا نے ’حزب اللہ‘ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ دیگر عرب ریاستوں کے بجائے کویت کے تعلقات ایران سے بہت بہتر ہیں تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھی جارہی ہے.

یہ بھی پڑھیں: کویت:خودکش بمبارکی شناخت، سہولت کار گرفتار

گزشتہ دنوں کویت کے سینیئر قانون ساز حماد الہراشانی نے ایران کو عرب ریاستوں کا ’اصل دشمن‘ قرار دیتے ہوئے اسے خطے میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

واضح رہے کہ کویتی فورسز نے ملک میں اہل تشیع مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024