• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور میں 'سور' کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

شائع September 2, 2015

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرکے بڑی مقدار میں سور کا مبینہ گوشت برآمد کرلیا.

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آف آپریشنز عائشہ ممتاز کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا کے علاقے میں مبینہ طور پر سور کا گوشت فروخت کیے جانے کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں سور کا مبینہ گوشت برآمد کیا گیا ہے.

عائشہ ممتاز کے مطابق تقریباً 3 من کے قریب سور کا مبینہ گوشت راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لا کر مارکیٹوں میں سپلائی کیا جارہا تھا، جسے قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ سور کا یہ مبینہ گوشت بڑی بڑی فوڈ چینز کو فروخت کیا جاتا تھا جبکہ مختلف آئسکریم فلیورز میں بھی اس کی چربی کو استعمال کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں.

انھوں نے مزید بتایا کہ موقع سے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش کر کے اس پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی.

واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ان دنوں پنجاب کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیاء بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

ijaz Hamid Sep 02, 2015 12:43pm
Astagafirullah
Naveed Sep 02, 2015 01:12pm
From where he was getting Pork from Rawalpindi, is there any Farm there, and which Food chains are their customers need to reveal. So Ice cream from Lahore, which brand?
MOHAMMAD Sep 02, 2015 04:19pm
راولپنڈی اور اسلام آباد کے جنگلوں کا ان شہر کے رہاشیوں کو تو فائدہ تھا ہی، اب لاہور والوں کے بھی مزے ہو گئے۔۔۔۔ جو لوگ جمعہ جمعہ آٹھ دن پہلے آزاد ہوئے ہم سے زیادہ انتظامی طور پر مظبوط ہیں۔
Mohammad Ayub Khan Sep 02, 2015 07:49pm
I AM AFRAID IF THERE IS ONLY ONE ڈائریکٹر آف آپریشنز عائشہ ممتاز IN PUNJAB PROVINCE. CAN SHE HANDLE THE WHOLE PROVINCE SINGLE HANDEDLY? DO YOU KNOW HOW MANY DISTRICTS ARE THER IN PUNJAB?
Inder Kishan Sep 02, 2015 07:58pm
قوم جب اس طرح کے جانور کا گوشت جانے انجانے میں کھاتی رہے گی تو موریلٹی تو تباہ و برباد ہوگی ہی! مشہور مقولہ تو سب ہی سنا ہوگا ۔۔۔۔ You're what you eat

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024