• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

این اے 122، 154 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

شائع August 31, 2015

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے.

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 اور 11 ستمبر کو وصول کیے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 14 اور 15 ستمبر کو ہو گی.

21 ستمبر کو این اے 122 اور 154 کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی، جبکہ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 11 اکتوبر کو ہوگی.

مزید پڑھیں:این اے-122 دھاندلی کیس کا فیصلہ، دوبارہ الیکشن کا حکم

عام انتخابات 2013 کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو شکست دے کر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے.

جبکہ این اے 154 سے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے مقابلے میں آزاد امید وار محمد صدیق خان بلوچ کامیاب قرار پائے تھے،جنھوں نے بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی.

یہ بھی پڑھیں:این اے-154 : فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں

رواں ماہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 اور این اے 154 کے نتائج کو کالعدم قرار دے کران حلقوں میں دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024