• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

مومل شیخ بھی بولی وڈ فلم میں کاسٹ

شائع August 31, 2015
مومل شیخ نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے کہ وہ بولی وڈ فلم 'تنو ویڈز منو'کے ڈائریکٹر آنند رائے کی فلم میں کام کر رہی ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ  pak101.com
مومل شیخ نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے کہ وہ بولی وڈ فلم 'تنو ویڈز منو'کے ڈائریکٹر آنند رائے کی فلم میں کام کر رہی ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ pak101.com

کافی عرصے سے خبریں گرم تھیں کہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بولی وڈ میں ایک فلم سائن کرلی ہے.

اب مومل شیخ نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے کہ وہ بولی وڈ فلم " تنو ویڈز منو" کے ڈائریکٹر آنند رائے کی نئی فلم میں کام کر رہی ہیں.

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے مومل نے بتایا کہ "ہاں انھیں بولی وڈ کی ایک رومانٹک کامیڈی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں".

واضح رہے کہ اس فلم میں جاوید شیخ بھی کام کررہے ہیں جنھیں اس سے قبل ہی کاسٹ کیا جاچکا ہے.

مومل نے اس حوالے سے بتایا کہ "فلم کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسر کافی عرصے سے کسی اداکارہ کی تلاش میں تھے، بابا (جاوید شیخ) نے انھیں کچھ نام تجویز کیے، لیکن کوئی بھی اداکارہ اس پراجیکٹ کے لیے اُس وقت دستیاب نہیں تھی، جب انھیں میرے بارے میں علم ہوا تو انھوں نے بابا سے پوچھا، تاہم بابا نے کہا کہ میں ابھی فلم کے لیے تیار نہیں ہوں گی، کیونکہ میرے ہاں ابھی بچے کی پیدائش ہوئی ہے".

مومل نے مزید بتایا کہ "ڈائریکٹر نے مجھ سے رابطہ کیا اور "تنو ویڈز منو" کی کامیابی کے بارے میں بتایا اور جب میں نے اسکرپٹ پڑھا تو مجھے یہ واقعی بہت اچھا لگا".

آنند رائے کی نئی فلم، جس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا، میں ابھے دیول اور ڈیانا پینٹی بھی کام کر رہی ہیں. فلم کی شوٹنگ ستمبر کے آخر میں شروع کی جائے گی جبکہ مومل شیخ بھی ابتدائی فوٹوگرافی اور فلم کی پروموشن کے دیگر کاموں کے لیے چند دنوں میں ہندوستان جانے والی ہیں.

اس سوال کے جواب میں کہ حال ہی میں فلم "فینٹم" کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے بعد کیا وہ اپنے بولی وڈ ڈیبیو سے متعلق نروس ہیں، مومل نے جواب دیا کہ "ملک سے باہر میں کہیں بھی کام کروں گی تو نروس ہوجاؤں گی کیونکہ میں وہاں پاکستان کی عکاسی کر رہی ہوں گی، لیکن میں اس حوالے سے پر اعتماد ہوں کہ میں مثبت کام کر رہی ہوں اور میری قوم مجھ پرفخر کرے گی".

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025