• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور سے ’را‘ کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

شائع August 30, 2015
حساس اداروں نے گرفتار ’را‘ایجنٹ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے — فائل فوٹو
حساس اداروں نے گرفتار ’را‘ایجنٹ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے — فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران ’را‘ سے تعلق کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی گاؤں بسیم سے ہے اور ان ملزمان کو چار روز قبل گرفتار کئے جانے والے را کے مبینہ ایجنٹ سابق پولیس کانسٹیبل کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل حساس اداروں نے واہگہ بارڈر کے قریب بسیم نامی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا۔

سابق پولیس اہلکار الیاس کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وہ پاکستان آرمی اور پولیس حکام کے حوالے سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی 'را' کو معلومات فراہم کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور : ’را کا ایجنٹ‘ سابق پولیس اہلکار گرفتار

ملزم پنجاب پولیس کے محکمہ اسپیشل برانچ کا اہلکار تھا اور 10 سال تک وی وی آئی پیز پروٹیکشن یونٹ میں تعینات رہا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم گزشتہ 8 سال میں متعدد بار ہندوستان کا سفر کر چکا ہے اور اس کے پاس سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیاس کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

اس وقت پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ کسی بھی ’را ایجنٹ‘ سابق پولیس افسر کو حساس اداروں نے گرفتار نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے حکام سے رابطہ بھی کیا تھا تاہم انھوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

الیاس انصاری Aug 30, 2015 05:55pm
را کے ایجنٹ پنجاب میں چھپے ہوئے ہیں جبکہ رینجرز انہیں کراچی میں تلاش کر رہے ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024