• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہیلری کی مسلم سیکریٹری تنقید کی زد میں

شائع August 30, 2015
ہیلری کلنٹن کی مسلم سیکریٹری ہما عبدین اور ان کے شوہر انتھونی وائینر اپنی شادی کی تقریب میں موجود ہیں — فائل فوٹو: اے پی
ہیلری کلنٹن کی مسلم سیکریٹری ہما عبدین اور ان کے شوہر انتھونی وائینر اپنی شادی کی تقریب میں موجود ہیں — فائل فوٹو: اے پی

نیویارک: امریکا کی ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکا کی صدارتی اُمیدوار ہیلری کلنٹن کی نجی زندگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی مسلم سیکرٹری ہما عبدین اور اس کے شوہر انتھونی وائینر کی کردار کشی کی ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نوروڈ سے باہر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ نے ہیلری کلنٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ہما عبدین کی متعدد بار کردار کشی کرتے ہوئے کہا کہ ہما عبدین کو کسی بھی قسم کی اطلاعات تک رسائی نہیں ہونی چاہیے تھی جیسا کہ اسے ہیلری کلنٹن کے سیکرٹری اسٹیٹ بننے کے وقت حاصل ہوگئی تھی۔

ڈونلڈ نے ہما کے شوہر انتھونی وایئنر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ’گمراہ‘ ہوگیا ہے۔

ڈونلڈ کے ہیلری کلنٹن کی مسلم سیکرٹری پر اس قسم کے حملوں کو بیشتر ڈیموکریکٹس نے مسلم تعصب قرار دیا۔

’ہما عبدین کے حوالے سے بات کرنے پر اس کے علاوہ اور کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے، انہوں (ہما عبدین) نے ان حملوں کے لیے ان (ڈونالڈ ٹرمپ) کو مشتعل نہیں کیا۔‘

خیال رہے کہ ہما عبدین نے ہیلری کلنٹن لیے اس وقت کام شروع کیا جب وہ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی اور ہلیری کلنٹن اس وقت امریکا کی خاتون اول تھی۔

ہما عابدین کلنٹن کے سینیٹ کے دفتر میں کام کے لیے ساتھ جاتیں اور ان کی 2008 کی صدارتی مہم میں بھی ان کے ساتھ تھیں۔

ہما عبدین کا بیشتر وقت ہیلری کلنٹن کے ساتھ ہی گزرتا تھا اور ہیلری کلنٹن نے اسے اپنی دوسری بیٹی بنا رکھا تھا (جیسا کہ ان کی ایک ہہی حقیقی بیٹی تھی)۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024