• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

’امریکا نے 9/11 کے بعد ایٹمی حملے پر غور کیا تھا‘

شائع August 30, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

واشنگٹن: ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے 11/9 سانحہ کے ردعمل میں افغانستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا تھا۔

سب سے پہلے معتبر جرمن جریدے ڈر سپیگل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کو ہفتہ کے روز امریکی میڈیا نے بھی پیش کیا۔

رپورٹ میں ایک سابق جرمن افسر مائیکل سٹینر کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں دہشت گردی کے بعد ردعمل میں جن آپشنز پر غور ہوا ان میں ایٹمی حملہ بھی شامل تھا۔

اُس وقت کے جرمن چانسلر گیرارڈ شروڈر کے سیاسی مشیر رہنے والے سٹینر نے کہا واشنگٹن اور نیو یارک میں تقریباً 3000 ہلاکتوں کے بعد امریکیو ں نے تمام امکانات کو میز پر رکھا تھا۔

سٹینر کے مطابق چانسلر شروڈر کو ڈر تھا کہ شدید صدمے کی کیفیت میں امریکی ضرورت سے زائد ردعمل دکھا سکتے ہیں۔

سٹینر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ چانسلر شروڈر نے ان کی جانب سے امریکا کی ’غیر مشروط حمایت‘ پر مبنی بیان جاری کرنے کا آئیڈیا مسترد کر دیا تھا۔

عراق کے خلاف امریکی قیادت میں فوجی مہم کا حصہ بننے سے انکار پر شروڈر اور امریکی صدر جارج بش کے درمیان 2003 میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024