• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

شائع August 28, 2015

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 30 نومبر کو ہوگی.

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 تا 27 اکتوبر کے درمیان اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیں، جن کی جانچ پڑتال 31 اکتوبر سے 4 نومبر کے دوران کی جائے گی.

امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے 10 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے جبکہ 11 نومبر کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی.

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا.

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمعے تک شیڈول کے اعلان کی ہدایات کے بعد جاری کیا گیا ہے.

الیکشن کمیشن نے کل یعنی جعرات کو سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جمعے کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا جائے گا.

اسلام آباد میں آخری مرتبہ بلدیاتی انتخابات، فیڈرل کیپٹل لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 کے تحت 1992 میں منعقد کرائے گئے، تاہم یہ انتخابات صرف اسلام آباد کے مضافات میں 12 دیہی یونین کونسلز تک ہی محدود رہے.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024