• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

شائع August 27, 2015
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کے نوجوان کھلاڑی اسرار احمد نے ملائیشیا کے اگ این یو کو تین کے مقابلے میں گیمز سے ہراکر تہران میں ہونے والی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

یہ پاکستان کا پانچواں جونیئر ٹائٹل تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے یہ اعزاز 2011، 2012، 2013 اور 2014 میں بھی اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے دانش اطلس خان نے دو جبکہ سید علی مجتبیٰ بخاری اور طیب اسلم ایک، ایک مرتبہ یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔

میچ میں اسرار کی کامیابی کا اسکور سات گیارہ ، گیارہ سات ، تیرہ گیارہ ، آٹھ گیارہ اور گیارہ چھ رہا۔

پاکستان نے ماضی میں جانشیر خان اور جہانگیر خان جیسے چیمپئن کھلاڑی پیدا کیے ہیں تاہم ان کے جانے کے بعد ملک میں اسکواش کے زوال کا شکار رہا ہے۔

1997 کے بعد سے پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی دنیا کے دس صف اول کے کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024