الطاف حسین کی پیشی کیلئے اشتہار دینے کا حکم
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے اخبارات میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ کی اے ٹی سی-دوئم کے جج نوریز خان نے منگل کو کہا کہ اشتہار کرمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 87 کے تحت شائع کرایا جائے۔
عدالت نے پشین کے ایک رہائشی کی درخواست پر گزشتہ سماعت پر الطاف حسین کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔
تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم لندن میں ہے اور اس کی وطن واپسی کی امید نہیں، لہذا عدالت انہیں کیس سے متعلق مزید ہدایات دے۔ عدالت نے آئندہ سماعت نو ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تبصرے (1) بند ہیں