• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بہاولپور: 4 پولیس اہلکاروں کے قاتل کو پھانسی

شائع August 25, 2015
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

بہاولپور: پنجاب کے ضلع بہاولپور میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق، منگل کی صبح بہاولپور کی نیو سینٹرل جیل میں مجرم ذوالفقار کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

ذوالفقار پر 1997 میں چار پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے سزائے موت پر غیراعلانیہ پابندی عائد کررکھی تھی تاہم سانحہ پشاور کے بعد اس پر ایک مرتبہ پھر عمل درآمد شروع ہوا۔

پہلی پھانسی 19 دسمبر کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں دو مجرموں عقیل احمد عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو دی گئی ۔ دونوں مجرموں پر سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کے الزام تھا۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کی جانب سے سزائے موت کی بحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں مزید پانچ سو ملزمان کو پھانسی دیئے جانے کی خبریں پریشان کن ہیں اور اس سے شہریوں کو طالبان کے حملوں سے تحفظ دینے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ سانحہ پشاور المناک واقعہ تھا، مگر سزائے موت کو بحال کرنا اور بڑی تعداد میں ملزمان کو یہ سزا دینا مسائل کو حل کرنے کی بجائے اسے چھپانے کے مترادف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024