• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جنداللہ کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

شائع August 24, 2015
۔—اے پی فائل فوٹو۔
۔—اے پی فائل فوٹو۔

کابل: افغان میڈیا کے مطابق ملکی سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز جنداللہ کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) نے کہا کہ ابو حذیفہ صوبہ قندوز میں فضائی حملوں کے دوران مارا گیا۔

این ڈی ایس کے اعلامیے کے مطابق حملوں میں ابو حذیفہ کا نائب اور تین دیگر کمانڈر بھی مارے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ابو حذیفہ افغان فورسز کے ساتھ لڑائی کرنے والے جنگجوؤں کے رہنماؤں میں شامل تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد گروپ مختلف علاقوں بالخصوص صوبہ قندوز میں درجنوں معصوم افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 25, 2015 01:05am
عجیب اتفاق ھے کہ پاکستان میں قائم تنظیم کا سربراہ کے ھلاک ھونے کا دعوہ افعانستان میں کیا جاتاھے اور اسی طرح افعانستان میں قائم تنظیم کے سربراہ کا انتقال پاکستان میں ھونے کا دعوہ ھوتا ھے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024