• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور

شائع August 24, 2015
محمد آصف عرف ڈی جے بٹ— فوٹو: عرفان حیدر
محمد آصف عرف ڈی جے بٹ— فوٹو: عرفان حیدر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 126 روز کے دھرنے کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد ڈی جے بٹ آج اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مؤقف سننے کے بعد ایک لاکھ کے مچلکے کے عوض 3 ستمبر تک کے لیے ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ ڈی جے بٹ کو آئندہ پیشی پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم بھی دیا.

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں ڈی جے بٹ کو گزشتہ سال اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ستمبر 2014ء میں بھی گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ محمد آصف عرف ڈی جے بٹ ماضی میں پی ٹی آئی کے بیشتر پارٹی ایونٹس میں شریک رہے تاہم ان کو شہرت پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دیئے جانے والے دھرنے کے بعد حاصل ہوئی۔

رواں سال جولائی میں ڈی جے بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ سال دھرنے کے دوران ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی میوزک سروس کی مکمل رقم ادا نہیں کی گئی۔

بعد ازاں ڈی جے بٹ اور پی ٹی آئی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 25 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی پر اتفاق ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024