• KHI: Asr 4:19pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:19pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:34pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm

ایران کا نئے میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع August 22, 2015
زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح 313 مزائل پانچ سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے—  اے ایف پی فائل فوٹو
زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح 313 مزائل پانچ سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

دبئی : ایران نے کم فاصلے تک مار کرنے والے 'فتح' مزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ 500 کلومیٹر کے فاصلے میں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح 313 مزائل پانچ سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

اس نئے میزائل کو اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام پر معاہدہ طے پائے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کے مطابق تہران کو اپنی جوہری پروگرام کو محدود کرنا ہوگا جبکہ مغربی حکومتیں اقتصادی پابندیوں کو نرم کریں گی۔

میزائل کے تجربے کے موقع پر صدر روحانی کا کہنا تھا کہ فوجی طاقت مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہم اپنی ضروریات کے مطابق کسی بھی قسم کے ہتھیار کو خرید، فروخت اور تیار کرسکتے ہیں، ہمیں اس حوالے سے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا ڈرون مارگرایا۔

ایرانی فوج کے مطابق ڈرون عراقی سرحد کے قریب پرواز کررہا تھا جسے میزائل شکن ایرانی نظام نے نشانہ بنایا۔

مار گرائے جانے والا ڈرون طیارہ ہتھیاروں سے لیس نہیں تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Aug 22, 2015 09:29pm
weldone

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025