• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی فضائی حملے میں داعش کا نائب سربراہ ہلاک

شائع August 22, 2015
— فائل فوٹو/ اے ایف پی
— فائل فوٹو/ اے ایف پی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے عراق کے شمالی علاقے میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران داعش کے نائب سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ہلاک ہونے والے داعش کے رہنما کی شناخت فدیل احمد الحیالی کے نام سے بتائی ہے، جو حاجی موتاز کے نام سے بھی معروف تھا۔

یاد رہے کہ امریکا نے اس سے قبل بھی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے سینیئر نائب فدیل احمد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا.

گذشتہ سال دسمبر میں امریکی دفاعی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو فدیل احمد کی مزید شناخت ابو مسلم الترکمانی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اتحادیوں کی فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

تاہم اب امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے رہنما کو تنظیم کے میڈیا کے رابطہ کار ابو عبداللہ سمیت ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق فدیل احمد الحیالی عراق اور شام میں جاری داعش کے آپریشنز کے انتظامات کی دیکھ بھال کرنے کے ذمہ دار تھے.

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش کے دیگر رہنماؤں کی طرح فدیل کا تعلق بھی القاعدہ سے تھا جبکہ اس سے قبل وہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی فوج میں افسر بھی رہ چکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024