• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’زندگی میں صرف ٹوئنکل سے محبت ہوئی‘

شائع August 21, 2015 اپ ڈیٹ August 22, 2015
فوٹو بشکریہ — انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ — انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ مقبول ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں صرف ایک ہی لڑکی سے محبت کی ہے اور وہ سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق حال ہی میں سابق بولی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی کتاب ’مسز فنی بونز‘ کی بک لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز کے متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس دوران ٹوئنکل کے بہترین دوست کرن جوہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اور ٹوئنکل ایک ہی بورڈنگ اسکول میں پڑھتے تھے اور اس دوران انہیں ٹوئنکل سے محبت ہوگئی.

کرن کا کہنا تھا کہ ٹوئنکل نے ان کا دل کچھ سالوں بعد اس وقت توڑ دیا جب انہوں نے کرن کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس حوالے سے ٹوئنکل کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس فلم سے انکار نہ کرتی تو ان کے متبادل کے طور پر رانی مکھرجی کو منتخب نہ کیا جاتا جنہوں نے بعد میں اس فلم میں کردار نبھایا.

کرن کا ٹوئنکل کے مصنف ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے جانتے تھے کہ ٹوئنکل ایک با صلاحیت خاتون ہیں اور وہ ایک پہترین مصنف بھی بن چکی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nasreen Aug 22, 2015 06:23am
Why you have to bring it now when she is married.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024