• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گجرات: توہین رسالت ﷺ کے الزام میں تین افراد گرفتار

شائع August 20, 2015

لاہور: پولیس نے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں آنجہانی روحانی پیشوا کو 'رسول' کا درجہ دینے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب روحانی پیشوا فضل مسیح کی برسی کے موقع پر ایسے پوسٹر پائے گئے جن پر انہیں 'رسول' قرار دیا گیا تھا۔

گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔

مقامی پولیس اسٹیشن کے سربراہ شاہد تنویر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں آنجہانی فضل مسیح کا بیٹا بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیس کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ گیارہ افراد مفرور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024