• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول مستعفی

شائع August 20, 2015
اختر رسول۔ فوٹو ڈان
اختر رسول۔ فوٹو ڈان

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے صدر اختر رسول نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کی جگہ خالد سجاد کھوکھر کو نیا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی اختر رسول نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی تھی کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور اولمپک 2016 میں کوالیفائی کرنے میں ناکامی پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دو اولمپکس اور چار ورلڈ کپ مقابلوں میہں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق سینٹر ہاف کھلاڑی 2013 میںفیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

اصلاح الدین صدیقی، شہناز شیخ، سمیع اللہ اور دیگر سابق اولمپیئنز نے فیڈریشن کے انتخابات کو بوگس قرار دیا تھا لیکن پاکستان ہاکی ٹیم کی دن بدن خراب تر کارکردگی کے باوجود وہ اپنے عہدے پر براجمان رہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے بیلجیئم میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی اور نتیجتاً تاریخ میں پہلی مرتبہ اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

اس بدترین اور خراب کارکردگی کی تحقیقات کیلئے وزارت بین الصوبائی اور ہاکی فیڈریشن نے اپنی اپنی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

اختر رسول کا استعفیٰ اسی دن سامنے آیا ہے جس دن پی ایچ ایف کی فیکٹ فائنڈنگ نے اپنی رپورٹ فیڈریشن کو جمع کرا دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024