• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی حکام سے ملاقات،حریت رہنما نظر بند

شائع August 20, 2015
کشمیری رہنماؤں کو23اگست کوملاقات کیلئے مدعوکیا گیاتھا۔۔۔ فائل فوٹو: بشکریہ زی نیوز
کشمیری رہنماؤں کو23اگست کوملاقات کیلئے مدعوکیا گیاتھا۔۔۔ فائل فوٹو: بشکریہ زی نیوز

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنماؤں کو فورسز نے نظر بند کر دیا ہے۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، عباس انصاری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : سرتاج عزیز 23 اگست کو ہندوستان جائیں گے

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو حراست میں لیا گیا، بعد ازاں ان کو سری نگر کے معصومہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

کشمیر کی خاتون رہنما اور دختران ملت نامی تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو صرف چند گھنٹوں کیلئے نظر بند کیا گیا تھا.

خیال رہے کہ 23 اگست کو پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات طے ہے، اسی دن نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے حریت رہنماؤں کو بھی ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 'حریت رہنماؤں کو دعوت ہندوستان کو غصہ دلانے کی کوشش'
53 سالہ آسیہ اندرابی ہر سال پاکستان کے یوم آزادی پر پرچم لہرانے کی خصوصی تقریب منقعد کرتی ہیں ۔۔۔ فائل فوٹو
53 سالہ آسیہ اندرابی ہر سال پاکستان کے یوم آزادی پر پرچم لہرانے کی خصوصی تقریب منقعد کرتی ہیں ۔۔۔ فائل فوٹو

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی حکومت نے کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرنے کی وارننگ دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سید علی گیلانی کے ترجمان ایاز اکبر نے بیان جاری کیا تھا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی 23 اگست کو پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات کریں گے، سید علی گیلانی نے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی مشیر سرتاج عزیز کی 23 اگست کو دہلی میں ہندوستان کے سیکیورٹی مشیر اجیت دیول سے ملاقات طے ہے۔

مزید پڑھیں : ہندوستان سے مذاکرات کا ایجنڈا طے

قبل ازیں ہندوستان نے پاکستان سے گزشتہ برس ستمبر (2014) میں سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات اس وقت ملتوی کر دیئے تھے جب اسلام آباد کی جانب سے کشمیر کے حریت رہنماؤں کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024