• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'مائنس ون فارمولا الطاف حسین کی زبانی ہی سنا'

شائع August 19, 2015
حکومت یا کسی اور نے 'مائنس ون فارمولے' کی بات نہیں کی،چوہدری نثار علی خان ... فوٹو: اسکرین گریب
حکومت یا کسی اور نے 'مائنس ون فارمولے' کی بات نہیں کی،چوہدری نثار علی خان ... فوٹو: اسکرین گریب

منڈی بہاالدین: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملے کا دکھ پوری قوم نے محسوس کیا ہے، مائنس ون فارمولا الطاف حسین کی زبانی ہی سنا۔

منڈی بہاالدین میں میں رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مائنس ون فارمولا الطاف حسین کی زبانی ہی سنا یا میڈیا نے یہ مائنس ون فارمولا نکالا ہے، حکومت یا کسی اور طرف سے 'مائنس ون فارمولے' کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

ویڈیو دیکھیں : مائنس الطاف فارمولہ،متحدہ قائد کی جنگ کی دھمکی

کراچی میں جاری رینجرز کے آپریشن پر اعتراضات سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی جرم ہوا اس کے مجرم اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے، عمران فاروق قتل کیس ہو یا کوئی اور مقدمہ ہو اسے منطقی انجام تک لے کر جائیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی پر کراچی میں ہونے والے حملے پر انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملے کا دکھ پوری قوم نے محسوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں زخمی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے نائن زیرو کے دورے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات پر بہتر جواب مولانا فضل الرحمٰن ہی دے سکتے ہیں۔

اٹک میں خود کش حملے میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزدہ کی ہلاکت پر انہوں نے بتایا کہ اٹک دھماکے کی تفتیش میں تھوڑا وقت لگے گا، سیکیورٹی ایجنسیاں دھماکا ہوتے ہی اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتیں، اٹک دھماکے میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ پنجاب خود کش حملے میں ہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ روایتی طور پر کم سیکیورٹی رکھنے کے عادی تھے، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شجاع خانزادہ کو گاؤں جانے سے متعدد بار روکا تھا، گاؤں کے ماحول میں بیٹھک اورحجرے میں سیاستدان سیکیورٹی نہیں رکھتے۔

سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے متنازع انٹرویو پر تحقیقات کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام اباد میں اس سوال کا جواب ہی نہیں دوں گا، پاکستان مسائلستان بنا ہوا ہے، ان مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینی ہے، کسی کے ساتھ ذاتی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے۔

قبل ازیں منڈی بہاالدین میں پاکستان رینجرز اکیڈمی میں 30ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں پاس آؤٹ ہونے والے 499 سپاہی شریک تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Aug 20, 2015 08:46am
la haol wala quvvat..........................

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024