• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

'ریحام اب پی ٹی آئی تقریبات میں شریک نہیں ہوں گی'

شائع August 18, 2015
عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی اقربا پروری کے خلاف ہے—۔فائل فوٹو/ آن لائن
عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی اقربا پروری کے خلاف ہے—۔فائل فوٹو/ آن لائن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ریحام خان آئندہ پی ٹی آئی کی کسی تقریب یا فنکشن میں شرکت نہیں کریں گی اور نہ ہی انھیں پارٹی میں کوئی عہدہ دیا جائے گا.

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار عامر زمان کی انتخابی مہم کے دوران ریحام خان ہری پور گئیں جہاں انھوں نے ایک جلسے سے خطاب بھی کیا، اس بات پر پی ٹی آئی چیئرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنھوں نے خاندانی/ موروثی سیاست کے خاتمے کا نعرہ لگا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:ریحام خان کا تحریک انصاف کا بائیکاٹ!

اسی تنقید کا جواب دینے کے لیے عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کاسہارا لیا اور اپنی متدد ٹوئیٹس میں ریحام خان کی سیاست میں انٹری کے الزامات پر بظاہر برہمی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا کہ این اے 19 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد ریحام خان پر تنقید پر وہ سخت نالاں ہیں، حالاں کہ ریحام نے صرف پارٹی کارکنوں خصوصاً خواتین کے مسلسل اصرار پر جلسوں میں شرکت کی،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی اقربا پروری کے خلاف ہے، ریحام خان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گی، ان کو خیبر پختونخوا حکومت یا پارٹی میں کوئی عہدہ بھی نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی انھیں کسی قسم کا سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان پہلے ہی اسٹریٹ چلڈرن کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ کئی محاذوں پر کام کررہی ہیں، وہ آئندہ تحریک انصاف کے کسی فنکشن یا تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

رواں برس اپریل میں کراچی کے حلقے این اے 246 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار عمران اسماعیل کی انتخابی مہم کے لیے بھی ریحام خان ،عمران خان کے ہمراہ کراچی آئی تھیں، اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ "ریحام خان این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں میرے کہنے پر کراچی گئیں، کیوں کہ ہم چاہتے تھے کہ خواتین ووٹرز ڈر چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نکلیں"۔

ریحام خان کا ردعمل

عمران خان کی "سیریز آف ٹوئیٹس" کے ردعمل میں ان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے شوہر کے سیاسی مقاصد کی حمایت کی۔

ریحام خان نے لکھا کہ کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ الیکشن نہیں لڑنا چاہتیں جنھوں نے پاکستان کو کسی بھی طرح سے بہتر نہیں بنایا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان سے شادی سے طویل عرصہ قبل ہی وہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو مسترد کرچکی تھیں۔

عمران اور ریحام خان رواں برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، صحافت سے وابستہ ہونے کی بناء پر ریحام خان کا میڈیا سےرشتہ تو کافی پرانا ہے تاہم گذشتہ دنوں پی ٹی آئی کی کچھ تقاریب میں شرکت نے لوگوں کے ذہنوں میں اس تاثر کو جنم دیا کہ شاید ریحام خان اب سیاست کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں،تاہم عمران خان نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے (8) بند ہیں

عدنان Aug 18, 2015 11:05am
ویل ڈن عمران خان، ایسا صرف عمران ہی کر سکتا ہے وہ بھی کارکنان کے کہنے پر
hanan Aug 18, 2015 11:33am
please make me clear if @rehamkhan1 is her official account?
محمد محبوب Aug 18, 2015 12:38pm
انگور کھٹے ہیں۔
FAROOQ AHMED Aug 18, 2015 02:40pm
عمران کے فیصلے اصولوں پر مبنی نہیں ہوتے,ہری پور کے حلقے سے تحریکِ انصاف انتخاب جیت گئی ہوتی تو ریحام خان کی واہ واہ ہوتی, ہار گئے تو یہ بات ہو رہی ہے, عمران کا خاندانی سیاست کے حوالے سے نکتہ نظر غلط رہا,وہ ایسی بات کرتا ہے جو زمینی حقائق کے برعکس ہوتی ہے اور اس پر قائم رہنا ناممکن ہوتا ہے, مسئلہ یہ نہیں کہ خاندان کے افراد سیاست میں نہ آئیں، یہ ہے کہ وہ غیرجمہوری ذرائع اور برادری ازم کی بنیاد پر منتخب نہ ہونے پائیں,عمران کا سیاسی علم بالکل ہی صفر ہے, وہ بڑی بات کر جاتا ہے پھر اس کو نبھا نہیں پاتا لہٰذا قول و فعل میں تضاد کا شکار ہوجاتا ہے. خاندان کے افراد کو سیاست میں نہ لانا بھی ایک ایسی ہی ناقابلِ عمل سوچ ہے جس پر وہ قائم نہ رہ سکا۔ جلد یا بدیر اسے ریحام کو سیاسی کردار دینا ہوگا,عمران کو چاہیئے کہ ایسی ناقابلِ عمل بات کرنے سے احتراز کرے جس پر خود عمل پیرا نہ ہوسکے . اس کا سیاسی کیریر اسی لیے یو ٹرنوں سے مزین ہےکہ نہ اسے بطورِ علم سیاسی سانئنس کا شدھ بدھ ہے اور نہ ہی بات کرنے کا سلیقہ اور شعور, عمران کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا,وہ اپنی ناکامی لے بیج اور خمیر ہمہ وقت ساتھ لیے پھرتا ہے
عدنان Aug 18, 2015 03:50pm
@FAROOQ AHMED آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ عمران پاکستانی طرذ سیاست میں بلکل کورا ہے۔ پاکستان میں سیاست کس چیز کا نام ہے یہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی مجھے دہرانے کی ضرورت نہیں۔ اس وقت جتنے بھی سیاست داں اور حکمران ہیں اگر وہ سیاست میں نا آتے تو موجودہ شاہانہ طرذ زندگی نہیں گزار رہے ہوتے۔ عمران خان کے متعلق یہ بات نہیں کہی جا سکتی۔
Mariazafar Aug 18, 2015 04:16pm
@FAROOQ AHMED its not tht he is wrong in west volunteer work is most appreciated n ppl wk for the cz nt fr political bt to help parties by r stupid sold Media group don't know anything how ethics wk
Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 19, 2015 01:16am
عمران حان نے اپنے بیوی پر پابندی لگاکر مثبت اقدام اٹھایا ھے لیکن عمران حان کو پرویز خٹک. اسد قیصر کی خاندانی سیاست نظر نہیں آرہی ھے اسد قیصر کا بھائی ایم این اے خٹک صاحب کی دو بہو پارٹی ٹکٹ پر محصوص نشتوں پرایم این اے بیٹا ایم این اے بھائی سنیٹر بن چکی ھیں اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھائی ضلعی کونسلر اور بیٹا تحصیل کونسلر بن چکے ھیں اور اب ان دونوں کیلئے نوشہرہ کی ضلعی اور تحصیل چیرمینی پکی کردیگی گئی ھے پختونخوا میں اور بھی بھائی بھائی ایم این اے این پی اے اور سینیٹر موجود ھیں
Nasreen Aug 19, 2015 03:38am
The day Reham got in Imran Khan's life his popularity is going down. She is with him only to fulfill her own agenda and Imran can not see it. If someone cannot make right decision for his own life why all Pakistani should trust him for their better lives.

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025