• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

’جوانی پھر نہیں آنی‘ تین شوہروں کی کہانی

شائع August 17, 2015
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پاکستانی پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا جس سے فلم کی پوری کہانی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

دوسرے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کی کہانی تین شادی شدہ دوست احمد، واسع اور حمزہ کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی بیویوں عظمیٰ، ثروت اور عائشہ سے ڈرتے ہیں اور اپنے کنوارے دوست ہمایوں کے ہمراہ چھٹی منانے دوسرے ملک جاتے ہیں جہاں انہیں تین اور لڑکیاں مل جاتی ہیں، اس دوران ہمایوں کی ملاقات مہوش حیات سے ہوتی ہے اور وہ اس سے شادی کا ارادہ کر لیتا ہے۔

فلم کا ٹریلر ہولی وڈ کی فلم 'ہینگ اوور' سے کافی مشابہہ ہے، جبکہ فلم کی کہانی بولی وڈ فلم ’مستی‘ کی نقل لگتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی‘ بینکاک میں شوٹ کی گئی جس میں ہمایوں سعید کے ہمراہ احمد علی بٹ، واسع چوہدری، مہوش حیات خان، سوہا علی آبرو، حمزہ علی عباسی، عائشہ خان، ثروت گیلانی، جاوید شیخ، اور بشریٰ انصاری اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹریلر میں مزید دکھایا گیا کہ اداکارہ سوہا علی نے فلم میں ایک شادی کے گانے پر رقص کیا، یاد رہے کہ اپنی آخری ریلیز فلم ’رونگ نمبر‘ میں انہوں نے آئٹم سانگ کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا۔

’جوانی پھر نہیں آنی‘ اس سال پاکستان سمیت ہندوستان، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور مشرق وسطی میں عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024